?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں کابینہ مختلف امور منجملہ ملکی سیاسی معاشی و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی، کابینہ کو اشیاء خورونوش کی قیمتوں سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ 14نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا، وفاقی کابینہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا بھی جائزہ لے گی۔کابینہ کو اشیاء خورونوش کی قیمتوں سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ 14نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔
وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولرائزیشن کا معاملہ زیر بحث آئے گا، بیرونی قرضوں اورسود کی ادائیگی میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کونسل آف چارٹڈ اکاؤنٹنٹس کے لیے ناموں کی منظوری دے گی، نیشنل کمیشن فارچائلڈ رائٹس میں خیبرپختونخوا کے ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔
دبئی ایمبیسی میں نامزدا کاؤنٹنٹ کے زیرکفالت بھائی کے لیے سرکاری پاسپورٹ کے اجراء پر بات ہوگی، اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری پولیس ایکٹ 2021کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر نامزدگی کی منظوری دی جائے گی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی و مینجمنٹ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
مختلف ممالک میں پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی نامزدگی کی منظوری ہوگی، کابینہ جینکو ہولڈنگ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز میں ڈائریکٹر کے نام کی منظوری دے گی۔جامشورو پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ممبر کی ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے گی، وفاقی کابینہ میپکو میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے گی۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ لیجیسلیٹو کیسز کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے یمن پر نئی پابندیاں عائد کیں
?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں: سعودی ریاستی سلامتی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ
اپریل
نیویارک ٹائمز کی شیطانیوں پر حماس کا رد عمل
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی
فروری
غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اور اس حکومت کی
جنوری
صیہونی حکومت کے وجود کے خلاف تین حقیقی خطرات؛ ایہود باراک کی زبانی
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کے جوہری پروگرام سمیت تین
فروری
امریکی کٹ بجٹ میں گن وائلنس سے بچاؤ کے پروگرام
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے ملک میں بندوق کے تشدد سے بچاؤ
جولائی
خطے میں امن کی واپسی کا واحد راستہ غزہ میں جنگ کا خاتمہ
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: انصاراللہ کے سیاسی بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا
اپریل
ایرانی ڈرون، فوجی صنعت میں ایک انقلاب
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Kalcalist نے اپنی ایک رپورٹ میں
جنوری
سندھ: ماہ رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی
?️ 3 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ میں فی الحال کورونا کےحوالے سے صورت حال کنٹرول
اپریل