وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کر دی گئی

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد  ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نااہل قرار دئے جانے کی درخواست دی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے 2018 میں دائر پٹیشن اور متفرق درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھاکہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کو چھپایا، صادق اور امین نہ رہے لہٰذا عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نااہل قرار دیا جائے۔یہ  درخواست گزار گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تھے اور انہوں نے بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اوردرخواست واپس لینےکی متفرق درخواست دائر کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن  واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی رٹ پٹیشن واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کی “ڈیجیٹل نسل کشی”: کمپنی “میٹا” پر سنگین الزامات

?️ 13 جون 2026سچ خبریں: تازہ ترین تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی

امریکہ اب مغربی ایشیائی خطے میں فیصلہ ساز نہیں رہا: حزب اللہ

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ میں عرب تعلقات کے شعبے کے سکریٹری

فلسطینیوں کو اسرائیلی بنانے کی پالیسی ناکام

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ماہرین کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کو اسرائیلی بنانے

لبنان میں مسجد اور اسپتال پر صیہونی حملہ، لاکھوں افراد بے گھر

?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی جنگی طیاروں نے لبنان کے شہر نبطیہ میں مسجد اور

ایران کے لیے صیہونی جاسوسی کی وبا کے بارے میں عبرانی میڈیا کی رپورٹ

?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق ان

سپر پاور کون ہے؟امریکہ یا یمن؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک معروف عرب تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بحیرہ

اقوام متحدہ میں اصلاحات کے بارے میں بھارت کا کیا کہنا ہے؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں

غزہ کی سرنگیں کیسی ہیں، صیہونی میڈیا کیا کہتا ہے؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے مطابق حماس کی دریافت کردہ سرنگوں نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے