وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو پر وفاقی وزرا کا شدید ردعملا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں  کابینہ مختلف امور منجملہ  ملکی سیاسی معاشی و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی، کابینہ کو اشیاء خورونوش کی قیمتوں سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ 14نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا، وفاقی کابینہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا بھی جائزہ لے گی۔کابینہ کو اشیاء خورونوش کی قیمتوں سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ 14نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔

وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولرائزیشن کا معاملہ زیر بحث آئے گا، بیرونی قرضوں اورسود کی ادائیگی میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کونسل آف چارٹڈ اکاؤنٹنٹس کے لیے ناموں کی منظوری دے گی، نیشنل کمیشن فارچائلڈ رائٹس میں خیبرپختونخوا کے ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

دبئی ایمبیسی میں نامزدا کاؤنٹنٹ کے زیرکفالت بھائی کے لیے سرکاری پاسپورٹ کے اجراء پر بات ہوگی، اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری پولیس ایکٹ 2021کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر نامزدگی کی منظوری دی جائے گی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی و مینجمنٹ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

مختلف ممالک میں پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی نامزدگی کی منظوری ہوگی، کابینہ جینکو ہولڈنگ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز میں ڈائریکٹر کے نام کی منظوری دے گی۔جامشورو پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ممبر کی ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے گی، وفاقی کابینہ میپکو میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے گی۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، کابینہ لیجیسلیٹو کیسز کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی انٹرا

الحوثی: صہیونی دشمن کو 12 روزہ جنگ میں ایران سے بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا

?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے رہنما نے اس بات کی

کیا امریکہ یورپ کو دی جانے والی کچھ فوجی امداد روکے گا ؟

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا outlets فنانشل ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس کے

شام کی صورتحال؛ صیہونی ریاست کے لیے موقع، طویل مدتی خطرہ

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:اگرچہ ایک نظر سے دیکھا جائے تو شام کی تبدیلیاں اسرائیلی

سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن؛ فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک

?️ 22 نومبر 2025بنوں: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن

وزیر خزانہ کے سی این این کو انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردِعمل آ گیا

?️ 1 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے سی این این کو

ٹرمپ کے خلاف ناراضی عروج پر؛ ایران جنگ پر عالمی ذرائع ابلاغ میں تشویش اور تنقید کی گونج

?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی

سعودی خاتون سماجی کارکن کی 34 سال قید کی سزا پر انسانی حقوق کی تنظیموں کا ردعمل

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک خاتون سعودی سماجی کارکن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے