?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ انسان کا نیک نیتی سے محنت کرتا ہے اور اللہ اس کا پھل دیتا ہے، آئندہ 15 روز میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ایک خاندان کے سالانہ 10 لاکھ تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے گولڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں اسلام آباد میں انصاف صحت کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیا جائے گا، ایک خاندان کے سالانہ 10 لاکھ تک اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی، راشن کارڈ سے 100 روپے کی چیز 65 روپے میں ملے گی، 100 میں سے 65 آپ دیں گے اور 35 روپے حکومت ادا کرے گی۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں سب سے زیادہ ضرورت پانی کی ہے، راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے، 20 کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ لارہے ہیں، 10 ملین گیلن راولپنڈی اور 10 ملین اسلام آباد کے لیے ہے، تین یوسیز میں نئے بنیادی صحت مرکز بننے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری پیدائش راولپنڈی کی ہے مگر بات انصاف کی کروں گا، 20 کروڑ گیلن سے 1 کروڑ گیلن کی قیمت پنڈی والوں کو ادا کرنا ہوگی۔اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چمن جلسے کے بعد پی ڈی ایم کو مشورہ دیا تھا، پہلے بھی فضل الرحمان اسلام آباد سب کو بھیج کر پیچھے سے غائب ہوگئے تھے، پی ڈی ایم نے 2020 میں تاریخیں دینا شروع کیں تاریخیں دیتے دیتے پی ڈی ایم ہی ختم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ انسان نیک نیتی سے محنت کرتا ہے اللہ پھل دیتا ہے، ہم نے خلوص نیت سے کام کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کو طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا
اکتوبر
عراق میں ترکی کے مشکوک اقدامات
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ذرائع نے عراق اور خاص طور پر کردستان کے قریب ترکی
دسمبر
نیتن یاہو کے بیٹے کی نظر میں صیہونی ریاست میں کیسی جمہوریت ہے؟
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے بیٹے یائیر نیتن یاہو نے
نومبر
صیہونی مہنگائی سے پریشان
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی معاشرہ روز مرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے
اگست
امریکی جنگی جہاز کا عملہ کورونا سے متاثر
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کے چوتھے بحری بیڑے نے اس میں شامل افراد
دسمبر
اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں؛ وجہ؟
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اتوار کو، جنگ کے آغاز کے 100ویں دن کے موقع پر،
جنوری
اپوزیشن صرف این آر او چاہتی ہے:وزیر اعظم
?️ 6 فروری 2021کوٹلی (سچ خبریں) کوٹلی آزاد کشمیر میں وزیر اعظم خان نے ایک
فروری
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک
?️ 23 اگست 2023وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی
اگست