?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی میں ملوث ہے، افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے، ہمارے ہمسایہ ملک نے ہمیشہ خطے میں تخریب کار ملک کا کردار ادا کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت کی افغان پالیسی کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے، دہشت گردوں سے بھارتی روابط کے مکمل ثبوت عالمی برادری کو فراہم کر دیئے ہیں۔ عاصم افتخار نے کہا کہ ہم بھارت کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے، طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے، افغان دہشت گردوں نے پاکستان میں معصوم لوگوں کو شہید کیا۔
انہوں نے سلامتی کونسل اجلاس کو بتایا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں، دہشتگرد پاکستان کے مختلف شہروں پر خودکش حملے کر رہے ہیں۔ عاصم افتخار نے کہاکہ 26 فروری کو طالبان رجیم نے پاکستان پر بلاوجہ حملہ کیا، افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں نے معصوم پاکستانیوں کو قتل کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن فورس اور دہشتگردوں کو نشانہ بنایا، انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران غیرملکی اسلحہ برآمد کیا۔
پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ دہشتگرد تنظیموں کے لئے افغانستان محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے تاہم پاکستان محفوظ اور پرامن افغانستان چاہتا ہے، طالبان حکومت امن کا دور شروع کرنے کی ذمہ دار تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، انہوں نے دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
بحیرہ احمر میں امریکی جنگی طیارے کے ساتھ کیا ہوا؟
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
دسمبر
ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ رمیش سنگھ
?️ 13 جون 2025ننکانہ صاحب (سچ خبریں) صوبائی وزیر پنجاب اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ
جون
بن سلمان کے نیوم منصوبے کی ناکامی؛ مغربی میڈیا کی نظر میں
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:مغربی میڈیا نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خیالی
فروری
ایک مہینے کے اندر کابل پر طالبان کا قبضہ ہوجائے گا؛امریکی اعلی عہدہ داروں کا دعوی
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:امریکی حکومت کے سینئر عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ
اگست
فیس بک نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز کر دیا
?️ 14 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی
اپریل
انتخابات میں لبنانی جماعتوں نے کتنی سیٹیں حاصل کیں؟
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اتوار 16 مئی کو منعقد ہونے والے لبنانی پارلیمانی انتخابات
مئی
جماعت اسلامی کا 21 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
?️ 18 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے
دسمبر
غزہ جنگ کے بارے میں اسرائیلی فوجی کے ہولناک اعترافات
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ایک سپاہی نے برطانوی اسکائی نیوز نیٹ
جولائی