کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف

?️

سچ خبریں: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ جہاں صارفین کے ذاتی استعمال کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے وہیں اس ایپ کا شمار  بہترین کاروباری ٹول کے طور  پر  بھی کیا جانے لگا ہے۔

واٹس ایپ کاروباری صارفین کی آسانی کیلئے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، نیا فیچر کاروباری صارفین کیلئے ان کے اہم پیغامات کو  محفوظ کرنے کا آپشن فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ میں اس وقت صارفین کے پیغامات کو محفوظ کرنے کیلئے چند آپشنز موجود ہیں جن میں starred message یا pinning  جیسے آپشن شامل ہیں لیکن  اس نئے فیچر کو کاروباری صارفین کے لیے زیادہ اہم تصور کیا جارہا ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ میسیج اب Note کی صورت صارف کی چیٹ میں ہی شامل کیے جا سکیں گے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر  واٹس ایپ بزنس  کے بیٹا ورژن  2.24.9.17 میں شامل کیا گیا ہے، اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین مخصوص پیغام کو منتخب کرتے ہوئے "Add to Note” میں شامل کریں گے جس کے بعد وہ پیغام بطور نوٹ صارف کے  پاس محفوظ ہو جائے گا، اس کے بعد صارفین جب چاہے پیغامات میں نئے نوٹ شامل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر فی الحال بزنس اکاؤنٹس کے لیے دستیاب ہوگا، امید ہے کہ اس  فیچر  کو جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔

اگرچہ یہ بزنس صارفین کیلئے  ایک بہترین ٹول ہے لیکن یہ عام  صارفین کی سہولت کیلئے بھی ایک اچھا انتخاب ثابت ہوگا۔

مشہور خبریں۔

ہندوتوا دہشت گردی کو نہ روکا گیا تو یہ انسانیت کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی: کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 24 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے افسوس کا اظہار کیا

غیر ملکی افواج کے نکلتے ہی کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبہال لیں گے: طالبان

?️ 29 اگست 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے نئے

میٹا نے سوشل گیم ایپلی کیشن متعارف کرادی

?️ 13 دسمبر 2021کیلیفورنیا(سچ خبریں) فیس بک کو اب میٹا کے نام سے یاد کیا

اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کیا کیا ہے؟

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی

وال اسٹریٹ حکومتی شٹ ڈاؤن سے کیوں خوش ہوتا ہے؟  حیران کن انکشاف

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں:میڈیا رپورٹس کے برعکس، تاریخی اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ امریکی

وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

?️ 28 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبر

نیتن یاہو کے نئے ایڈونچر پر اسرائیل کو کتنا خرچہ آئے گا؟

?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹی وی چینل 12 کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل

شام میں داعش کے دوبارہ سر اٹھانے عراق کا اظہار تشویش

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے شام میں داعش کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے