?️
راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں نئے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی 17 بلدیاتی اداروں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، راولپنڈی شہر 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا جس میں 2 مئیرز 4 ڈپٹی میئرز ہوں گے، 2 نئی تحصیل کونسلیں ایک نئی میونسپل کمیٹی اضافہ کر دیا گیا جبکہ شہری یونین کونسلوں کی تعداد 82 سے بڑھ کر 125 ہوگئی ہے۔
شہر راول ٹاؤن کارپوریشن اور پوٹھوہار ٹاؤن کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا جبکہ تحصیل کونسل صدر اور تحصیل کونسل کینٹ نئی 2 تحصیلیں بن گئیں، دولتالہ کو نئی میونسپل کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے، راول ٹاؤن 46 سے 41 یونین کونسلیں پوٹھوہار ٹاؤن کی 36 سے 33 یونین کونسلیں ہونگی۔
مزید برآں نئی تحصیل صدر راولپنڈی 22 یونین کونسلیں تحصیل کینٹ 29 یونین کونسلیں ہونگی، ضلع 2 ٹاون کارپوریشنز 5 میونسپل کمیٹیز 6 تحصیل کونسل 4 کنٹونمنٹ بورڈز پر مشتمل ہوگا۔
پنجاب بھر کل 439 لوکل گورنمنٹ ادارے 6637 یونین کونسلیں ہونگی، اربن 297 لوکل گورنمنٹ اور ان کی 2496 یونین کونسلیں ہوگئیں، 28 ٹاؤن کارپوریشنز، ان کی 1010 یونین کونسلیں ہوں گی جبکہ کل 34 میونسپل کارپوریشنز اور ان کی 573 یونین کونسلیں بن گئیں۔
ضلع کونسل راولپنڈی سمیت تمام 35 ضلع کونسلیں ختم کر دی گئیں، ملکہ کوہسار مری راولپنڈی سے مکمل الگ بلدیاتی یونٹ کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
بگرام بیس کے حوالے سے ہیبت اللہ اخوندزادہ کی سینئر طالبان رہنماؤں سے اہم ملاقات
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: افغان ذرائع نے المیادین کو بتایا ہے کہ طالبان کے رہبر
ستمبر
پاناما پیپر لیکس میں ایف بی آر کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟ سپریم کورٹ
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ پاناما پیپرز
جون
قرارداد کے جواب میں قرارداد
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں منظور ہونے والی قرارداد کے خلاف
جون
یوکرائنی بحران کے فاتح اور ہارنے والے
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں، کچھ اعداد و شمار اور تبصرے بتاتے ہیں
جنوری
یمن نے کن ممالک کو دشمن ممالک کی فہرست میں ڈالا ہے؟
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے امریکہ اور
فروری
روسی فلسفی: ایران نے آیت اللہ خامنہای کی قیادت میں مغرب کے مقابلے میں بہادری سے کھڑے ہو کر فتح حاصل کی
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: روس کے فلسفی اور مفکر الیگزینڈر دوگن کے مطابق آیت
جولائی
عسکری لحاظ سے یورپ کا مکمل انحصار امریکہ پر ہے:یورپی یونین کا اعتراف
?️ 23 جون 2026سچ خبریں:یورپی یونین کے ایک سکیورٹی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے
جون
صارفین کی سہولت کے لئےگوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ
?️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گوگل
ستمبر