?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایئرپورٹ دھماکے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر پاکستانی نہیں ہوسکتے یہ ملک دشمن ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکر بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر کراچی ایئرپورٹ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات کراچی میں ہونے والے سانحے پر غمزدہ ہوں، حملے میں 2 چینی شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ واقعے کی ہنگامی تحقیقات جاری ہیں، مجرمان جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے، بزدلانہ واقعے میں ملوث افراد پاکستانی نہیں بلکہ ملک دشمن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی دوستوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھارکھی جائے گی، پاکستان چینی دوستوں کے ہرطرح کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، چین کی قیادت، عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
دوسری جانب، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق چینی شہریوں کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس المناک واقعہ کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، بزدل دشمن نے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی سازش کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے واقعے کے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔
بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ کو امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے فول پروف اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیےکاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
انہوں نے دھماکے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا تھا کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی پاکستان اور چین کی پائیدار دوستی پر بھی حملہ ہے، ہم اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور پاکستان میں اداروں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں رات گئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 غیر ملکی سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت جھوٹ اور فریب پر استوار
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان نے
نومبر
حکومت کا 2002 سے توشہ خانہ تحائف خریدنے والوں کا ریکارڈ ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ
?️ 23 فروری 2023لاہور:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں 1947 سے اب
فروری
ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
?️ 26 اکتوبر 2025ڈیرہ غاری خان (سچ خبریں) ڈیرہ غازیخان میں سرچ آپریشنز کے دوران
اکتوبر
سندھ نے 2 سال میں 16 سو ارب کہاں لگائے
?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا
جون
ججز کو ڈرانے کے لیے کیا کہا جا رہا ہے؟فواد چوہدری کی زبانی
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ججز کو ڈرانے کے
جولائی
سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے قیدی وطن پہنچ گئے
?️ 22 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) سعودی عرب کی جیلوں میں موجود مزید 62 پاکستانی رہائی
جولائی
یمن کی ناکہ بندی کے باعث اسرائیل میں اشیا کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 10 ٹی وی کے اعتراف کے مطابق
جنوری
وزیردفاع پرویز خٹک کا بڑا بیان، کہا میں جب چاہوں عمران خان کی حکومت کو ختم کرسکتا ہوں
?️ 1 فروری 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وزیردفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چاہیں
فروری