?️
سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملک کےصوبہ ایلام کے شہداء کی یاد منانے والی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ محنت اور سختیاں برداشت کیے بغیر کوئی قوم کہیں نہیں پہنچ سکتی۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے صوبہ ایلام کے شہداء کی یاد منانے والی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ مجاہدت اور سختیاں برداشت کئے بغیر کوئی قوم کسی مقام تک نہیں پہنچ سکتی ،یہ ملاقات 21 نومبر کو انجام پذیر ہوئی ، اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیان کو آج ایلام کے شہداء کی یاد میں منعقدہ اجلاس میں پیش کیا گیا۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کو شہداء کے پیغامات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے آج ملک میں امن و سلامتی شہداء کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ ہمیں اس بات پر بھی توجہ کرنی چآہیے کہ کوئی بھی قوم مجاہدت، تلاش و کوشش اور سختیاں برداشت کئے بغیر کسی مقام تک نہیں پہنچ سکتی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلط کردہ جنگ کے دوران صوبہ ایلام نے ایک مضبوط قلعہ کا کام انجام دیا، مسلط کردہ جنگ کے دوران صوبہ ایلام کے شہریوں نے عظيم الشان قربانیاں پیش کیں ۔ ایلام کے عوام کی بیشمارقربانیوں کے بارے میں ایرانی عوام کو بھی زیادہ معلومات نہیں تو غیر ملکیوں کو ان کی قربانیوں کے بارے میں کیسے پتہ چلےگا ۔
آیت اللہ خامنہ ای نے صوبہ ایلام کی ممتاز خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ ایلام میں دو، تین، چار، پانچ سے لیکر دس شہیدوں کے اہلخانہ موجود ہیں بعض خاندانوں نے پانچ شہید اور بعض نے پانچ سے زیادہ دس شہید انقلاب اسلامی کی حفاظت کے لئے پیش کئے ہیں۔
صوبہ ایلا کی ایک اور ممتاز خصوصیت یہ ہے کہ مسلط کردہ جنگ میں اس صوبہ کے مختلف طبقات نے اپنا اہم کردار ادا کیا،ایلام کے ممتاز عالم دین مرحوم شیخ عبدالرحمن حیدری ہمیشہ مسلح رہتے تھے اور جہاں بھی ضرورت پڑتی تھی وہ حاضر ہوجاتے تھے مرحوم اپنی زندگی کے آخری لمحات تک مسلح جد وجہد کرتے رہے ، ایلام کے عوام نے مسلط کردہ جنگ میں شجاعت اور بہادری کے شاندار جوہر دکھائے، دشمن کی وحشیانہ بمباری کا مقابلہ کیا ، شہید رضائی نژاد کا تعلق بھی اسی خطے سے ہے ۔ شہید رضائی نژاد ایران کے ایٹمی شہداء کی صف میں شامل ہیں جنھوں نے ایٹمی میدان میں ایران کی پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ شہداء کے پیغامات پر خصوصی توجہ مبذول کریں اوراسلامی انقلاب اسلامی نیز شہداء کے اہداف کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ایک نیا آئین بنانے کی کوشش کو کالعدم قرار دے دیا۔
?️ 27 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر
جون
غزہ کے قتل عام میں مغربی اور امریکی ٹیکنالوجی شامل
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اگست 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان، غزہ کے خلاف
جنوری
یوکرین میں امریکی آتشزدگی کا تسلسل
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: یورپ میں جنگ کی آگ کو بے نقاب کرنے
جولائی
عراقی عوام اربیل میں صہیونی کانفرنس کے مجرموں کو سزا دے گی:نجباء تحریک
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:عراقی اسلامی مزاحمتی تحریک نجباء کے سکریٹری جنرل نے زور دیاکہ
ستمبر
جنگ صیہونی حکومت کے لیے کیسی جا رہی ہے؟
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:صہیونی فوج کے چیف آف اسٹاف کا اعتراف کیا کہ اسرائیلی
اکتوبر
اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے جا مداخلت، فلسطینی اتھارٹی نے او آئی سی سے اہم اپیل کردی
?️ 17 اپریل 2021رام اللہ (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں بے
اپریل
امریکی جوہری آبدوز میں زہریلی گیس سے درجنوں فوجی متأثر
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی بحریہ کی ایک جوہری آبدوز میں ڈیزل جنریٹر کے دھوئیں
جولائی
یمنیوں کا سعودی حکام کے نام اہم پیغام
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے اس بات پر
مئی