کترینہ کیف نے پنجابی سیکھنا شروع کر دی

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف رواں ماہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں تاہم انہوں نے  شادی سے قبل پنجابی سیکھنے کے لیے ٹیچر رکھ لیا اور ان دنوں وہ پنجابی سیکھنے میں کافی محنت کر رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ جہاں اپنے ملبوسات اور زیورات کی تیاریاں کررہی ہیں تو وہیں اُن کے لیے سب سے اہم کام پنجابی سکھانا ہے جس کے لیے اُنہوں نے کام شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے پنجابی زبان سیکھنے کے لیے ایک پرائیویٹ ٹیوٹر کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ اداکار کی فیملی پنجابی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

دوسری جانب وکی اور کترینہ شادی کو خفیہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ’شادی میں مہمانوں کو داخلے کے لیے ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا جبکہ مہمانوں کو موبائل فون لینے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو لیک نہ ہوں۔

اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں موجود مہمان اس وقت تک باہر کسی سے کوئی رابطہ نہیں کرسکتے جب تک کہ وہ تقریب چھوڑ کر چلے نہیں جاتے اور شادی کی تمام تصاویر ویڈنگ پلانر کی اجازت کے بعد ہی شائع کی جائیں گی۔

مشہور خبریں۔

سید حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور کیوں نہیں ہوگی؟

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ کی شہادت حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ

کورونا کی وجہ سے ملک بھر کے 24 اضلاع میں تعلیمی بند رکھنے کا اعلان

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  این سی او سی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ

ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط آسان کردی گئیں

?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم

صیہونی قیدیوں کی رہائی میں نیتن یاہو کی ناکامی

?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان وہ جو مزاحمت نے صیہونی حکومت کے فوجیوں کی

غزہ کی جنگ میں اب تک مارے جانے والے صحافی

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان حالیہ تنازع کے آغاز سے

صدر مملکت عارف علوی اپنی آئینی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے

?️ 10 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) صدرمملکت عارف علوی نے مستعفی نہ ہونے کا

بابر اعوان کی شہباز گل کے حوالے سے پریس کانفرنس

?️ 19 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما بابر اعوان نے کہا

تحریک انصاف غیرقانونی ایجنڈے سے باز آجائے۔ رانا ثناءاللہ

?️ 13 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِاعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ سیاسی اُمور رانا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے