?️
کیلی فورنیا(سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی او ایس صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کرادیا۔ ایپل کمپنی کے مطابق صارفین کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ رات کے وقت میں بس مخصوص لوگوں کو کال یا ای میل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں، بقیہ آنے والی کالز اور ای میل ان اوقات میں بلاک نہیں ہوں گی بلکہ ان کا نوٹی فکیشن ظاہر نہیں ہوگا۔
گزشتہ ایک دہائی کے دوران ٹیکنالوجی کی دنیا بہت سی حیران کن ایجادات ہوئیں، ان میں موبائل فون کو بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔پہلے موبائل فون اور پھر اس کو جدید کرنے کے بعد اسمارٹ فون آنے سے جہاں لوگوں کی زندگیاں آسان ہوئیں وہیں کچھ مسائل بھی سامنے آئے ہیں۔
اسمارٹ فون سے قبل دفتری ملازمین کو ای میل بھیجنے یا وصول کرنے کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرنا پڑتا تھا مگر اب موبائل فون کے ذریعے وہ یہ کام کرلیتے ہیں۔ابتدائی ایام میں یہ سہولت دفتر میں کام کرنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھی مگر اب وہ اس سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ گھر جانے کے بعد بھی اکثر اوقات انہیں موبائل پر ای میل موصول ہوتی ہے۔
اب اسمارٹ فونز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے ایک ایسا زبردست فیچر متعارف کرایا، جس کے ذریعے اُن کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس میں ’فوکس‘ نامی فیچر شامل کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین غیر ضروری اوقات میں آنے والی کالز اور ای میل کو خاموش یعنی میوٹ کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کا اعلان گزشتہ روز ورلڈ وائڈ ڈویلیپرز کانفرنس میں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اگر صارف کے پاس کوئی فون یا ای میل آئے گی تو صارف کو بغیر گھنٹی بجے ایک پیغام موصول ہوجائے گا، جس کے ذریعے بتایا جائے گا کہ فوکس فیچر ان ایبل ہونے کی وجہ سے مذکورہ ای میل یا کال کو ظاہر نہیں کیا جارہا۔اسی طرح اگر صارف کسی ایسے کو ای میل یا کال کرے گا تو اُسے بتایا جائے گا کہ مذکورہ نمبر یا ای میل فوکس میں شامل نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں 930بچے شہید کردیے
?️ 4 جون 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
وزیر اعظم کی ضرورت مند افراد کیلئے مفت آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی
مارچ
اسرائیل چار رویے میں تبدیلیاں لانے پر مجبور ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے موشے دیان سینٹر کے فلسطینی ریسرچ سینٹر کے
اپریل
گورنر پنجاب سے آئی جی نے ملاقات کی
?️ 21 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب رائو سردار علی
ستمبر
امریکی حکام کو مشکوک پیکج بھیجا گیا
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم
ستمبر
کوہ پیماؤں کی باڈیز نیچے لانا بہت مشکل ہے: ساجد سدپارہ
?️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں ) قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ
جولائی
سوئٹزرلینڈ میں امریکہ اور سوڈان کی خفیہ سیکیورٹی میٹنگ
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے اپنے ذرائع کے حوالے سے اطلاع
اگست
امریکی عہدیدار کا ضمیر بیدار ہوگیا پر عرب حکمرانوں کا نہیں
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے اسرائیل کے لیے
اکتوبر