کابل اور ننگرہار میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کابل اور ننگرہار میں فضائی حملوں کے دوران فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے ایکس پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہےکہ پاک فوج نے 16 مارچ کی رات آپریشن غضب لِلحق کے تحت کامیابی سے اہداف پر فضائی حملے کیے جس میں کابل اور ننگرہار میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث تھیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کارروائیوں میں کابل اور ننگرہارمیں افغان طالبان حکومت کے دہشتگردی کی معاونت کرنے والے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا، کابل میں دو مقامات پر تکنیکی معاونت کے انفراسٹرکچر اور اسلحہ ذخیرہ گاہیں تباہ کر دی گئیں، حملوں کے بعد ہونے والے ثانوی دھماکے بڑے اسلحہ ڈپو کی موجودگی کی واضح نشاندہی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیرِاطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ ننگرہار میں بھی افغان طالبان حکومت کے زیر استعمال چار فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، کارروائیوں میں لاجسٹکس، اسلحہ اور تکنیکی انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا، تمام اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، صرف ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو دہشتگرد گروہوں کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان حکومت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سمیت دہشتگرد نیٹ ورکس کی معاونت کر رہی ہے، طالبان حکومت کا پراپیگنڈا گمراہ کن ہے، حقیقت دنیا اور افغان عوام سے پوشیدہ نہیں۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے آپریشن غَضَب لِلحق مطلوبہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی میڈیا: ایران کے رہنما کی شاندار الوداعی تقریب اسلامی جمہوریہ کے سیاسی نظام کے استحکام کی علامت ہے

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں: ایران کے شہید رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کی

ہمیں اپنے نیٹو اتحادیوں سے یکجہتی کی توقع ہے:ترک صدر

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:ترک صدر نے کہا کہ وہ یکجہتی پر مبنی نیٹو کے

بھارت پاکستان کے خلاف کوئی موقع نہیں چھوڑتا

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف کے حصول کے قریب بھی نہیں: معاریو

?️ 21 جولائی 2025عبرانی حلقوں کی غزہ میں جاری فرسودہ جنگ اور صہیونی فوج کو

پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن

?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی

پاکستان کی 47 جامعات نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں جگہ بنالی

?️ 23 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی 47 یونیورسٹیوں نے ٹائمز ہائر

سرفرازبگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب، حلف اٹھا لیا

?️ 2 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

?️ 14 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے