?️
سچ خبریں:عرب لیگ نے فلسطینیوں اور مسجد الاقصی کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کے سیکرٹریٹ نے مسجد اقصیٰ اور شہر قدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے خطرات کے خلاف خبردار کیا ہے،یاد رہے کہ اتوار کو انتہاپسند صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کو نذر آتش کرنے کی 53ویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں اس اتحاد نے القدس کے خلاف صہیونی دشمن کے مسلسل حملوں اور جارحیت کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا یہ حکومت 1948 سے آج تک فلسطینی قوم کے خلاف اپنے جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے اور القدس شہر کی شناخت کو نشانہ بنا رہی ہے نیز مسجد الاقصی پر روزانہ حملوں اور گرفتاریوں کے ذریعے اس شہر کو یہودی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
عرب لیگ نے فلسطینی قوم کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی اور القدس شہر کے رہنے والے نوجوانوں کی استقامت کی حمایت پر زور دیا،اس یونین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، فلسطینی قوم کی حمایت کریں اور غاصب حکومت کی حیثیت سے صیہونی حکومت کو جارحیت روکنے اور ان تمام اقدامات کو منسوخ کرنے پر مجبور کریں جو مسجد اقصیٰ اور اس شہر کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
متحدہ عرب امارات کا افغان ہوئی اڈوں کا انتظام اسرائیل کے حوالے
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیل میں شائع ہونے والی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ
جولائی
آئی ایم ایف پروگرام کے طریقہ کار کو تبدیل کریں گے:وزیر خزانہ
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر
مئی
بھارت کشمیریوں کو معذور بنانے کے لئے منظم طریقے سے تشدد کا استعمال کر رہا ہے
?️ 3 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی
دسمبر
فرانس کا یونیفل فورسز پر صیہونی حملوں پر شدید ردعمل
?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں:فرانس کے وزیر خارجہ نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی
مارچ
یوکرین کو کس نے کھلونا بنایا ہے؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں شامی صدر
جولائی
ماہرہ خان کی سالگرہ پر مداحوں کا نیک خواہشات کا اظہار
?️ 21 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) لاکھوں دلوں کی دھڑکن پاکستان کی معروف اورسپر اسٹار
دسمبر
عمران خان نے مذہب اور آزادی کےاظہار پر پیوٹن کے موقف کا خیر مقدم کیا
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے
دسمبر
صیہونیوں کے ہاتھوں قتل عام کے جواب میں ایران نے 20 صیہونی شخصیات کو ہلاک کیا ہے:الجزیرہ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:الجزیرہ نے لکھا ہے کہ قدس فورس کے قریبی ایک غیر
مئی