آئی فون صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا

آئی فون صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا

?️

کیلی فورنیا(سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی او ایس صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کرادیا۔ ایپل کمپنی کے مطابق صارفین کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ رات کے وقت میں بس مخصوص لوگوں کو کال یا ای میل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں، بقیہ آنے والی کالز اور ای میل ان اوقات میں بلاک نہیں ہوں گی بلکہ ان کا نوٹی فکیشن ظاہر نہیں ہوگا۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران ٹیکنالوجی کی دنیا  بہت سی حیران کن ایجادات ہوئیں، ان میں موبائل فون کو بہت اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔پہلے موبائل فون اور پھر اس کو جدید کرنے کے بعد اسمارٹ فون آنے سے جہاں لوگوں کی زندگیاں آسان ہوئیں وہیں کچھ مسائل بھی سامنے آئے ہیں۔

اسمارٹ فون سے قبل دفتری ملازمین کو ای میل بھیجنے یا وصول کرنے کے لیے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرنا پڑتا تھا مگر اب موبائل فون کے ذریعے وہ یہ کام کرلیتے ہیں۔ابتدائی ایام میں یہ سہولت دفتر میں کام کرنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھی مگر اب وہ اس سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ گھر جانے کے بعد بھی اکثر اوقات انہیں موبائل پر ای میل موصول ہوتی ہے۔

اب اسمارٹ فونز بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے ایک ایسا زبردست فیچر متعارف کرایا، جس کے ذریعے اُن کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس میں ’فوکس‘ نامی فیچر شامل کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین غیر ضروری اوقات میں آنے والی کالز اور ای میل کو خاموش یعنی میوٹ کرسکتے ہیں۔ اس فیچر کا اعلان گزشتہ روز ورلڈ وائڈ ڈویلیپرز کانفرنس میں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اگر صارف کے پاس کوئی فون یا ای میل آئے گی تو  صارف کو بغیر گھنٹی بجے ایک پیغام موصول ہوجائے گا، جس کے ذریعے بتایا جائے گا کہ فوکس فیچر ان ایبل ہونے کی وجہ سے مذکورہ ای میل یا کال کو ظاہر نہیں کیا جارہا۔اسی طرح اگر صارف کسی ایسے کو ای میل یا کال کرے گا تو اُسے بتایا جائے گا کہ مذکورہ نمبر یا ای میل فوکس میں شامل نہیں ہے۔

مشہور خبریں۔

بشار الاسد کا اپنے پاکستانی ہم منصب کے نام پیغام

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:حالیہ برسوں میں حکومت پاکستان نے علاقائی اور غیر علاقائی طاقتوں

اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں۔ مفتی منیب الرحمن

?️ 4 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت اور

امریکی فوج کو یمن جنگ کے باعث اسلحہ کے شدید بحران کا سامنا

?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی فوجی حکام اور کانگریس ارکان نے یمن جنگ کے

کائنات کی دریافت کے لئے دنیا کی طاقتور دوربین تیار کر لی گئی

?️ 14 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) کائنات  سے متعلق پوری دنیا میں تحقیقات جاری ہیں 

صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے، مراد علی شاہ

?️ 11 ستمبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے

ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر یو اے ای کے سفیر کی پاکستانی عوام کو مبارکباد

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر

نیتن یاہو کی قطر سے حماس پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی وجہ کیا ہے؟

?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا

امریکی جج ٹرمپ کے حکم کے خلاف کھڑے ہیں

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ایک امریکی جج ہارورڈ یونیورسٹی کے بارے میں ٹرمپ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے