صیہونی فوجی اڈوں میں جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر چوری، لاکھوں کا گولہ بارود غائب

صیہونی فوجی اڈوں میں جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر چوری، لاکھوں کا گولہ بارود غائب

?️

سچ خبریں:ایران-اسرائیل جنگ کے دوران کم از کم 20 افراد نے اسرائیلی فوجی اڈوں سے قیمتی ہتھیار اور گولہ بارود چرا لیا۔ 

روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق، چند چوروں نے سکیورٹی کیمروں کو ناکارہ بنا کر دو ملین شکل مالیت کا اسلحہ چوری کیا، جبکہ اس سے پہلے بھی نقب اڈے سے اسلحے کی بڑی چوری ہو چکی ہے۔
 اسرائیلی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے کئی اڈوں میں بڑے پیمانے پر چوری کے واقعات پیش آئے ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق کم از کم 20 افراد نے فوجی اڈوں سے قیمتی ہتھیار اور گولہ بارود چرا لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ چوری شدہ اسلحہ اور سامان دوبارہ برآمد کر لیا گیا ہے، تاہم مکمل تحقیقات جاری ہیں، ایک 45 سالہ شخص، جو تل السبع کا رہائشی ہے، اور اس کے ساتھیوں نے بئر السبع کے علاقے میں نصب سکیورٹی کیمروں کو ناکارہ بنا کر تقریباً دو ملین شکل مالیت کا گولہ بارود چوری کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسرائیلی فوجی اڈوں سے اسلحے کی چوری ہوئی ہو، اس سے قبل جنوری 2025 میں نقب کے فوجی اڈے سے بھی بڑی مقدار میں ہتھیار غائب ہوئے تھے، جو اب تک نہیں مل سکے۔

مشہور خبریں۔

روس کو تین گنا بحرانوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا: الیانوف

?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:   ایک ٹویٹر پیغام میں آسٹریا کے شہر ویانا میں بین

مشرق وسطی کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور

?️ 1 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور پاکستان کے

مسجد اقصیٰ پر تسلط سے لے کر قرآن کی مخالف تک

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:جمعرات کے روز سیکڑوں صیہونی آباد کاروں نے سخت حفاظتی اقدامات

امریکہ میں ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر میں لیزر چمکانے والا شخص گرفتار

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر، جسے "مارین ون” کہا

صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 12 فلسطینی گرفتار

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغربی کنارے سے 12 فلسطینیوں

حکومت ابراہیم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچے بھی مت، یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے، حافظ نعیم الرحمان

?️ 1 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا

اسرائیلی بجٹ آفیشل: غزہ جنگ نے ہمیں ایک دہائی پیچھے کر دیا

?️ 6 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خزانہ کے ایک سینئر اہلکار نے اعلان کیا

وزیراعظم کے دورہ قطر کا مشترکہ اعلامیہ جاری، سرمایہ کاری اور تجارت پر خصوصی زور

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورہ قطر کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے