این ایچ اے کی کوتاہی سے سڑکوں پر لوگ مر رہے ہیں: چیف جسٹس

سپریم کورٹ فیصلوں میں آزادہے: چیف جسٹس پاکستان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ این  ایچ اے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، این ایچ اے کی کوتاہی سے سڑکوں پر لوگ مررہے ہیں، حادثات میں مرنے والوں کا خون این ایچ اے کے ہاتھوں پر ہے۔ این ایچ اے کی بنائی سڑکیں بارش کے پانی سے خراب ہوجاتی ہیں۔

سپریم کورٹ نے این 25 ہائی وے کی خستہ حالی پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کی رپورٹ مسترد کردی، این ایچ اے سے تمام شاہراہوں کی مرمت اور حادثات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

سپریم کورٹ میں این 25 ہائی وے کی خستہ حالی سے متعلق کی کیس سماعت کےدوران چیف جسٹس نے ممبر ایڈمن این ایچ اے سے استفسار کیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ملنے والے فنڈز کہاں جاتے ہیں؟این ایچ اے کی بنائی سڑکیں بارش کے پانی سے خراب ہوجاتی ہیں۔

چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے ایک کرپٹ ادارہ بن چکا ہے،ہائی وے کی زمینوں پرلیز کے پیٹرول پمپس، ہوٹل، دکانیں بن گئی ہیںِِِِ،2018 ءکی رپورٹ کے مطابق 12 ہزار 894 روڈ حادثات میں 5 ہزار 932 افراد جاں بحق ہوئے۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے ریمارکس دیے کہ آج کی خبر ہے کہ رواں سال 36 ہزار افراد روڈ حادثات میں جان سے چلے گئے۔ممبر ایڈمن این ایچ اے شاہد احسان نے بتایا کہ رواں سال کے آخر میں شاہراہوں کی حالت بہتر ہو جائے گی، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

’اس سے بہتر تھا بادشاہ سلامت کا ٹائٹل ہی لے لیتے‘ عمران خان کا فیلڈ مارشل کی تقرری پر ردعمل

?️ 21 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی

آیت اللہ خامنہ ای کے حالیہ خطبے کی عالمی سطح پر کوریج

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای

اسلام آباد میں ایرانی سفیر کی جانب سے افطار ڈنر

?️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)یوم القدس کی مناسبت سے جمہوری اسلامی ایران کے سفیر

عوکر میں امریکہ کا مشن کیا ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی پر اپنے حملے کے آغاز

ایران نے ایک بار پھر مغربی صیہونی فتنہ پر قابو پالیا:سید حسن نصراللہ

?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب

امریکہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے بند کرے: روس

?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکی

وزیر داخلہ کا اہم بیان، اپوزیشن آزادکشمیر میں ہارنے جا رہی ہے

?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے اہم

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈرکی ملاقات

?️ 15 دسمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ اسٹیٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے