غلطیوں سے سیکھا، آگے بڑھے، ملکی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعظم

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھا اور آگے بڑھے، ملکی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔

فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9ویں کانفرنس کے تحت اعلیٰ سطح گول میز مباحثے کا انعقاد کیا گیا، مباحثے کا موضوع ’’کیا انسانیت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے‘‘ تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف اعلیٰ سطح مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کے ترقی کے ویژن کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، مختلف شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کر کے مکمل ڈیجیٹائزڈ کر دیا گیا ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے کرپشن میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، پاکستان کو سیلاب، بادل پھٹنے جیسی قدرتی آفات کا سامنا رہتا ہے، قدرتی آفات کے نتیجے میں پاکستان کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے عمل کے لیے ہمیں زیادہ فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے، مسلسل قرضوں سے ملکی معیشت کمزور پڑتی ہے، انسانیت کو صحیح سمت لے جانے کے لیے مختلف شعبوں میں برابری کا تعاون ہونا چاہئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون سے آگے بڑھا جاسکتا ہے، پاکستان اے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے حصول کےلیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرٹیفشل انٹیلی جنس سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدت کے لیے اے آئی سے استفادہ کر رہے ہیں، زرعی شعبے کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کر رہے ہیں، زرعی شعبےمیں جدت کے لیے پاکستانی نوجوان چین سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قرضوں کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دے رہے ہیں، پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے، اللہ کی مدد اور محنت سے پاکستان کو کامیاب بنائیں گے۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کا حکم معطل کردیا

?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے اس حکم

یمنیوں کا سعودی آرامکو تیل کمپنی پر حملہ

?️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ انھوں

ہری پور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے سیکریٹری اور ڈرائیور گرفتار

?️ 22 دسمبر 2023ہری پور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی

عراقی انتخابات میں امریکی مداخلت

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کے پارلیمانی انتخابات سے قبل امریکہ کی سیاسی مداخلت

کیا بچوں کے قاتل بھی کسی علاقے کو محفوظ سمجھ سکتے ہیں؟

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی عہیدار کا دعویٰ ہے کہ صیہونی حکومت نے

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ

اشرافیہ اور کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے ملک میں غریب غریب تر ہوتا گیا

?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} کرپٹ مافیا کی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے جاری

جب تک آپ کامیاب نہ ہوں واپس نہ آئیں!

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے