ملکی ترقی کے لئے طویل المدتی منصوبہ بندی  ضروری ہے: وزیراعظم

وزیراعظم اوورسیزپاکستانیوں کو مزید مراعات دینے پرپرعزم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملکی ترقی کے لئے طویل المدتی پلاننگ ضروری ہے، طویل المدتی منصوبہ بندی  نہ ہونے کی وجہ سے ملک تنزلی کا شکار  بنا، الیکشن سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ہمیں آج ہی سے اپنی آئندہ نسلوں کے بارے میں سوچنا ہو گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم پراجیکٹس شروع بھی کردیتےہیں لیکن تکمیل میں تاخیر ہوتی ہے، جب تک طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہو ہم ترقی نہیں کرسکتے، ہر شعبے میں طویل مدتی منصوبہ بندی کی کمی تھی اور طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سےملک پیچھے گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم لانگ ٹرم پالیسی پر ابھی سےعملدرآمد کررہے ہیں، 15 نئے نیشنل پارکس بنا رہے ہیں اور پاکستان میں دس سالوں میں دس نئے ڈیمز بن رہے ہیں، ان ڈیمز سے ماحول دوست بجلی بنے گی جب کہ 10 ہزار میگا واٹ کلین انرجی ملے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن سامنے رکھ کر منصوبہ بندی کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا اس لیے کامیابی کےلیے طویل مدتی پلاننگ ضروری ہے، ہمیں آج سے اپنی آنے والی نسلوں کا سوچنا چاہیے۔عمران خان نے مزید کہا کہ پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، صنعتوں کو سب سے زیادہ رعایت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی تک جب میں بھارت سے کرکٹ کھیل کر پاکستان واپس آتا تھا تو لگتا تھا کہ ایک غریب ترین ملک سے امیر ترین ملک میں آگیا ہوں اس وقت ان دونوں ممالک میں اتنا فرق تھا۔ان کا کہنا تھا 1985 کے بعد ملک نیچے جانا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے بھارت ہم سے آگے نکلا گیا لیکن سب حیرت انگیز چیز بنگلہ دیش کی ترقی ہے۔

مشہور خبریں۔

اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل کی لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے اہم ملاقات، اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر زور دیا

?️ 28 مئی 2021بیروت (سچ خبریں) فلسطینی تحریک، اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ

لاکھوں افراد ٹرمپ کی مواخذے کی مہم کے حامی

?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع

قابضین کی جیلوں سے غزہ کے بچوں کی خوفناک داستانیں

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جمعرات کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رہا ہونے کے

چین نے ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کردی

?️ 31 مارچ 2021ہانگ کانگ (سچ خبریں) چین نے ہانگ کانگ کے سیاسی نظام میں

الشفاء کمپلیکس میں قابضین کے وحشیانہ جرائم

?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں غاصب صیہونی

کیا بینی گانٹز استعفیٰ دیں گے؟

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی کونسل کے وزیر نے اعلان کیا کہ وہ آج

طورخم شاہراہ کی بندش: قومی خزانےکو یومیہ بنیادوں پر 54کروڑ روپےکا نقصان

?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 21 اگست سے مرکزی طورخم ہائی وے بند

عمران خان کی پرویز الہی سے ملاقات

?️ 22 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے