?️
کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اردو کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے اردو سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں شامل ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نئے رائٹرز اور شاعر ابھر کر سامنے آئیں، نئے لکھنےوالوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ عالمی اردو کانفرنس میں کیا، فوادچوہدری نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں، آرٹس کونسل داد کی مستحق ہے جو اتنابڑا ادبی میلہ سجارکھاہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اردو سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں شامل ہے، پوری دنیا میں ہماری زبان پہچانی جاتی ہے جس کی بڑی وجہ اردو لٹریچر پر کیا جانے والا انتھک کام ہے، اسی وجہ سے اردو کا شمار دنیا کی بڑی زبانوں میں ہوتا ہے۔
عالمی اردو کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ کراچی میں 25 دسمبر کوقائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کاجشن منائیں گے،قائداعظم کی سالگرہ پرمیلہ منعقد کیا جائے گا، ساتھ ہی فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ شعبہ فلم کی بہتری کےلیےکام کر رہے ہیں اور ٹیپو سلطان اوربابر پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کےسارے منصوبے کاغذوں میں ہیں، ہم نے ان منصوبوں کو مکمل کیا ہے، کراچی کےعوام جانتے ہیں کہ ن لیگ اورپی پی کتنےپانی میں ہیں؟


مشہور خبریں۔
ایران کی کوششوں کے بعد توسکا جہاز کے 6 ایرانی عملے کے ارکان رہا
?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:دہشت گرد امریکی حکومت نے کچھ عرصہ قبل ایک کھلی
اپریل
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر روس کا رد عمل
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی سفارت خانے نے سوڈان میں روسی بحری اڈے کی تعمیر
دسمبر
بھارت کو ایک مرتبہ پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر بھی بدنام
جولائی
متحدہ عرب امارات کے جبل علی صنعتی زون میں آتشزدگی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے دبئی کے جبل علی انڈسٹریل زون میں آگ
اکتوبر
صیہونیوں کا غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں:مرکز برائے انسانی حقوق فلسطین کے مطابق، صیہونی افواج نے جنگ
اکتوبر
شہید سلیمانی خطے کی تمام اقوام کی جانب سے تحسین کے مستحق ہیں:جہاد اسلامی
?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے اپنے ایک
جنوری
ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کے بارے میں گروسی کا دعویٰ
?️ 3 جون 2026سچ خبریں: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ بتاتے
جون
وزیر اعلیٰ سندھ نے اسٹیل مل بحال کرانے کیلئے روس سے مدد طلب کرلی
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل مل
نومبر