?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذلت و خواری میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور وہ اب آہستہ آہستہ دنیا سے کٹتے جارہے ہیں جبکہ ان کے حامی بھی اب ان کا ساتھ چھوڑتے نظر آرہے ہیں، اور اب فیس بک نے تازہ ترین کاروائی کرتے ہوئے 2023 تک ان کے اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس کو کم از کم مزید دو برس تک معطل رکھیں گے جو کہ رواں سال چھ جنوری کو اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل پر حملے کے لیے اکسانے پر معطل کیے گئے تھے۔
نائب صدر فیس بک نِک کلیگ کا جمعے کو اپنے بلاگ میں کہنا تھا کہ یہ معطلی مکمل ہونے کے بعد وہ ماہرین سے رائے لیں گے کہ آیا عوام کو لاحق خطرات میں کمی آئی ہے کہ نہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ماہرین کے بورڈ نے سابق صدر کے اکاؤنٹس معطل کرنے کی توثیق کی ہے جو کہ کیپٹل ہل پر ہونے والے حملوں کے بعد لگائی گئی تھی جو کہ کمپنی کے مطابق حملوں کی وجہ بنی۔
خیال رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کے اس اجلاس کے دوران کیپٹل ہل کی عمارت پر چڑھائی کی تھی جب اراکین موجودہ صدر جو بائیڈن کی گزشتہ برس تین نومبر کے انتخابات میں فتح کی توثیق کر رہے تھے۔
اس ہنگامہ آرائی میں ایک پولیس افسر سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے اور امریکی جمہوریت کی علامت کانگریس کی عمارت کو کئی جگہوں پر توڑ پھوڑ سے نقصان پہنچایا گیا تھا۔
سابق صدر کے فیس بک اکاؤنٹس کی معطلی کی مدت سات جنوری 2023 کو پوری ہو گی جس روز فیس بک کی طرف سے پہلی بار اکاؤنٹس معطلی کیے گئے تھے۔
فیس بک کے اس اقدام کی وجہ سے کانگریس کے نومبر 2022 میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات پر سابق صدر کے اثر انداز ہونے کی صلاحیت میں بھی کمی ہو گی، تاہم 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل سابق صدر کے فیس بک اکاؤنٹس بحال ہو جائیں گے۔
فیس بک کے اس اقدام پر ڈونلڈ ٹرمپ کا جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ یہ سات کروڑ 50 لاکھ لوگوں کے علاوہ ان لوگوں کی بھی تضحیک ہے جنہوں نے 2020 کے مبینہ طور پر دھاندلی زدہ صدارتی انتخابات میں انہیں ووٹ دیے تھے۔
ایک اور بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ جب وہ اگلی بار وائٹ ہاؤس میں ہوں گے تو فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ کی درخواست پر مزید عشائیے نہیں دیے جائیں گے پھر تب سب کچھ کاروبار ہی ہو گا۔


مشہور خبریں۔
معید یوسف کا اہم انکشاف، لاہور بم دھماکے کے ماسٹرمائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے لاہور حملے کی تفصیلات
جولائی
ہم علاقائی تنازعات میں مداخلت نہیں کرتے
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: صیہونی دشمن کی دھمکیوں اور لبنان کے خلاف جارحیت میں
جون
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
?️ 15 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں بجلی کے بلوں کے ذریعے میونسپل ٹیکس
جون
2024 میں 1,700 کروڑ پتی اسرائیل سے فرار
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: Yedioth Ahronoth اخبار نے اطلاع دی ہے کہ 2024 میں اسرائیل
اپریل
سوشل میڈیا پر عمران خان کے حوالے سے فیک نیوز اور افواہیں انتہائی خطرناک ہیں، دفتر خارجہ
?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا
نومبر
امریکی فیڈرل جج نے ہارورڈ کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: بوسٹن، میساچوسٹس – ایک امریکی فیڈرل جج ایلیسن بروز نے
ستمبر
مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں کار بم دھماکہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے مرکزی اور اہم شہر ریشون لیزیون کے قریب
جنوری
پاکستان میں عید الاضحی 7 جون کو ہونے کا قوی امکان
?️ 22 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں ممکنہ
مئی