فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیل کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیا: خالد مشعل

فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیل کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کردیا: خالد مشعل

?️

بیروت (سچ خبریں)  فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ اسرائیلی دہشت گردی میں دنیا کی تمام بڑی طاقتیں اسرائیل کے ساتھ تھیں لیکن  10 مئی سے 21 مئی تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے دوران فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے صہیونی دشمن کو شرمناک شکست سے دوچار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، اس معرکے میں اللہ نے ہمیں نصرت اور آزادی کی خوش خبری دی ہے

تفصیلات کے مطابق خالد مشعل نے لبنان کی وادی البقاع میں نصرت مارچ سے خطاب میں کہا کہ ہم نے صہیونی دشمن کو بدترین شکست سے دوچار کیا ہے اور ہم نے اس معرکے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خوشی کے ساتھ اپنی فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ ہماری پاک سرزمین پر قابض دشمن کا کوئی مستقبل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل میدان جنگ میں جو کامیابی حاصل نہیں کرسکا وہ سیاسی میدان میں‌ حاصل کرنا چاہتا ہے، دشمن ہمیں القدس اور الاقصیٰ، الشیخ جراح  کے معاملے میں مشتعل کررہا ہے اور اپنے جرائم کو عرب ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی آڑ میں چھپانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض دشمن ہمارے خلاف ہرمقام پر سازش کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو محاذ جنگ پر پہنچنے والے نقصآن کا خسارہ پورا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹی ٹی پی کا حکومت سے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)ٹی ٹی پی  نے حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں

ترکی ہاتھ سے نکل گیا:امریکی میڈیا

?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ممتاز امریکی میڈیا نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب

دو امریکی شہروں کی میونسپلٹیوں پر فلسطینی پرچم

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی

یمنی خواتین یونین کا انصار اللہ کے ساتھ اظہار یکجہتی

?️ 17 جنوری 2021سچ خبریں:یمنی خواتین یونین نے انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی

امریکی میزائلوں کی کمی برسوں تک پوری نہیں ہوگی: لاس اینجلس ٹائمز

?️ 8 ستمبر 2026سچ خبریں: لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق، امریکی تجزیہ کار ڈوئل میک

عراقی وزیر اعظم السوڈانی اور کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما بارزانی کے درمیان اہم ملاقات

?️ 18 نومبر 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی اور کردستان علاقہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے خصوصی نشست، ملکی دفاع کی اہمیت پر گفتگو

?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے