میزائل حملے بھی اور سائبر وار بھی؛صہیونی علاقوں میں شدید افراتفری

میزائل حملے بھی سائبر وار بھی؛صہیونی علاقوں میں شدید افراتفری

?️

سچ خبریں:تل ابیب میں ہزاروں صہیونی شہریوں کو جعلی پیغامات موصول، عوام کو پناہ گاہوں سے دور رہنے کا کہا گیا۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ اور عبری میڈیا ذرائع کے مطابق، جب ایران نے تل ابیب اور دیگر صہیونی علاقوں پر میزائلوں کی زبردست بارش شروع کی، تو ساتھ ہی ایک منظم سائبر حملہ بھی شروع ہو گیا، جس نے صہیونی شہریوں کو شدید سردرگمی، خوف اور افراتفری کا شکار بنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق، ہزاروں اسرائیلی شہریوں کو اس دوران نامعلوم نمبروں سے SMS اور فون کالز موصول ہوئیں، جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے سے روکنے کی ہدایات دی گئیں۔ یہ پیغامات اور کالز مکمل طور پر جعلی تھیں اور حقیقی انتباہی نظام سے کوئی تعلق نہیں رکھتی تھیں۔
ان جعلی پیغامات نے خطرناک صورتِ حال پیدا کر دی، کیونکہ میزائل حملے جاری تھے اور شہریوں کو تحفظ کے بجائے گمراہ کن معلومات دی جا رہی تھیں۔
صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، صہیونی فوج کے داخلی محاذ نے سرکاری میڈیا کے ذریعے اعلان کیا کہ تمام شہری صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں، مشکوک پیغامات کو نظر انداز کریں، اور جلد از جلد قریبی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہوں۔
اس واقعے نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ ایران نہ صرف روایتی ہتھیاروں بلکہ الیکٹرانک اور نفسیاتی جنگ میں بھی مؤثر صلاحیت رکھتا ہے، اور دشمن کی حالاتِ جنگی میں کمانڈ و کنٹرول کو نشانہ بنانے کی طاقت رکھتا ہے۔

مشہور خبریں۔

کابینہ کی وزارت خوراک کو نگران دورحکومت میں درآمد گندم کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے نگران حکومت کے دور میں

کراچی:  بینک ڈکیتی کے ملزمان کی جانب سے لوٹی گئی  رقم سے متعلق اہم انکشاف

?️ 3 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) گذشتہ ماہ شہر قائد میں ہونے والی بینک ڈکیتی کے

بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے پہلے روز ہی کشمیری عوام کے گھروں میں گھس کر دہشت گردی شروع کردی

?️ 14 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے پہلے روز ہی کشمیری

فیس بک سے ایران سے متعلق اکاؤنٹس کا مجموعہ حذف

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی

نیتن یاہو اور صیہونی حکومت کے لیے ٹرمپ کی "امریکہ فرسٹ” پالیسی کے اخراجات

?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ نے ضرورت پڑنے پر صہیونی حکام کو کام

ہم یرغمال ہیں کے نعرے کے ساتھ نیتن یاہو مخالف مظاہروں کا 23 واں ہفتہ

?️ 11 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں لوگ ہفتہ کے روز مسلسل 23ویں ہفتے بھی صیہونی حکومت

روس کی فوجی مشقوں پر جاپان کی شدید تشویش کا اظہار

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:    جاپان کے ساتھ متنازع جزائر کے ایک حصے میں

نیتن یاہو کی اہلیہ کی سیاسی معاملات میں مداخلت

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو  کے سابق دفتری ملازم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے