امریکی قونصل خانے میں فائرنگ سے 16 شہادتیں اندوہناک سانحہ ہے۔ حافظ نعیم

سپریم کورٹ کے فیصلے سے کون سی حقیقت سامنے آ گئی؟ امیر جماعت اسلامی

?️

کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی قونصل خانے میں فائرنگ سے 16 شہادتیں انتہائی اندوہناک سانحہ ہے، نہتے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا، شدید مذمت کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت امتِ مسلمہ کیلئے عظیم سانحہ ہے، امام خامنہ ای نے جھکنے کے بجائے مزاحمت کا راستہ اپنا کر جامِ شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی قونصل خانے میں فائرنگ سے 16 شہادتیں انتہائی اندوہناک سانحہ ہے، نہتے مظاہرین پر براہِ راست فائرنگ کا کوئی جواز نہیں بنتا، شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت پاکستان ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے، محض خاموشی سے کام نہیں چلے گا، پاکستانی سرزمین پر امریکی غنڈہ گردی ناقابلِ قبول ہے، ریمنڈ ڈیوس طرز کا ریلیف نہیں ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران لپیٹ لپیٹ کر مذمت کے بجائے کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کی مذمت کریں، ایران کی جنگ صرف ایران کی نہیں، یہ پورے خطے اور پاکستان کے دفاع کی جنگ ہے، اگر ایران میں ’’رجیم چینج‘‘ کا خواب پورا ہوا تو اسرائیل پاکستان کی سرحدوں تک پہنچ جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی سطح پر ’وار کرمنل‘ قرار دیا جائے، وقت آ گیا ہے کہ امتِ مسلمہ شیعہ سنی فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر عالمی سامراج کے خلاف متحد ہو جائے، جماعت اسلامی اس دکھ کی گھڑی میں مظلوموں اور ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں

?️ 5 نومبر 2026سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے مبینہ تیل بردار شیڈو فلیٹ

کیا ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے سنگین نتائج سے آگاہ تھے؟ فاکس نیوز کی معروف میزبان کا سوال

?️ 31 مارچ 2026سچ خبریں:فاکس نیوز کی معروف میزبان، لارا اینگراہم، جو ٹرمپ کے حمایتی

ٹرمپ کو ووٹ دینے والی نسل Z میں پچھتاوا

?️ 29 اگست 2026سچ خبریں:ایک نئے سروے کے مطابق ٹرمپ کو ووٹ دینے والی نسل

تل ابیب میں نتانیاهو کے مخالفین کا لاکھوں افراد پر مشتمل احتجاج

?️ 25 اکتوبر 2026سچ خبریں: تل ابیب میں دسیوں ہزار افراد نے نتانیاهو کے خلاف

بھارت میں حکومت مخالف احتجاجات کی سرکوبی ناکام؛ نوجوانوں کا بڑا چیلنج، مودی حکمت عملی بے نقاب

?️ 12 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دہلی میں

ایئرچیف مارشل کا دورہ عراق، عراقی فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار

?️ 10 جنوری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر

یوکرین روس کے نئے میزائلوں اور ڈرونز کا مقابلہ کرنے سے قاصر: لوموند

?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں: فرانسیسی اخبار لوموند نے رپورٹ کیا ہے کہ یوکرین کی فضائی

مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاری منصوبہ؛ ای1 علاقے میں 1234 نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان

?️ 20 اگست 2026سچ خبریں:صیہونی وزارت ہاؤسنگ نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے منصوبے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے