?️
سچ خبریں:یمنی عہدیدار حمید عبدالقادر عنتر نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن سے مکمل انخلا نہ ہونے کی صورت میں جنگ وسیع ہو سکتی ہے، جس سے سعودی تیل تنصیبات کی تباہی اور حکمران نظام کے سقوط کا خطرہ ہے۔
یمن کے ایک عہدیدار نے سعودی عرب کے حکمران نظام کے خاتمے اور اس ملک کی تیل تنصیبات کی تباہی کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
المعلومہ نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیراعظم کے مشیر حمید عبدالقادر عنتر نے تاکید کی ہے کہ یمنی افواج نے سعودی دشمن کے خلاف مختلف محاذوں اور سعودی عرب کی سرزمین کے اندر جنگ کے معاملے کو حتمی مرحلے تک پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنی مسلح افواج نے تمام محاذوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور صرف چند محدود علاقے باقی رہ گئے ہیں، جہاں سعودی عرب کے وابستہ عناصر موجود ہیں۔
حمید عبدالقادر عنتر نے بیان کیا: سعودی عرب کے پاس اپنی عزت بچانے کے لیے اب صرف ایک راستہ باقی ہے، اور وہ یمن سے مکمل انخلا اور یمن کی دست نگر حکومت کو صنعا کے حوالے کرنا ہے، تاکہ اس حکومت کے ارکان پر ملک سے غداری کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا سکے اور جنگی ہرجانہ ادا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے ان مطالبات کو نظرانداز کرنے کا مطلب ایک وسیع جنگ کی طرف بڑھنا ہے، جس کا نتیجہ بالآخر سعودی عرب کی تیل تنصیبات کی تباہی اور اس ملک کے حکمران نظام کے سقوط کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا یمن ماضی کے یمن سے بالکل مختلف ہے؛ صنعا کے پاس اس وقت اسٹریٹجک ہتھیاروں کے ذخائر موجود ہیں، جنہیں ابھی تک منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ اگر سعودی عرب کے ساتھ ایک وسیع جنگ شروع ہوتی ہے تو ان اسٹریٹجک ہتھیاروں کو سامنے لایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
عمانی سفارت خانے کی تقریب میں کویتی وزیر اعظم برہم
?️ 23 نومبر 2026سچ خبریں: کویت کے وزیراعظم احمد عبداللہ الصباح نے عمان کے سفارت
نومبر
ایپسٹین کیس نے مغرب کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا:روس
?️ 9 فروری 2026سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ جفری ایپسٹین
فروری
ایران ہتھیار کیوں نہیں ڈالے گا؟
?️ 23 فروری 2026سچ خبریں: ایک سیاسی تجزیہ کار نے مغربی مطالبات کے سامنے ایران
فروری
ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 12 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ پر عالمی میڈیا
مئی
یورپی یونین میں یوکرین کے لیے نئے 70 ارب یورو قرضے پر شدید
?️ 6 نومبر 2026سچ خبریں: یورپی یونین کے رکن ممالک یوکرین کے لیے مزید 70 ارب
نومبر
بھارتی وزیر تعلیم استعفی دینے پر مجبور
?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں:بھارت کے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے امتحانی بے ضابطگیوں کے
جولائی
برکس ممالک کا توانائی کی حفاظت کی تشکیل میں کلیدی کردار ہوتا ہے : جلالی
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: تبدیلیاں اور نئے افق کے اجلاس میں جو کہ 29ویں سینٹ
جون
وینزویلا سے امریکہ کو تیل کی سپلائی معطل
?️ 24 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر