انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 2 روپے 19 پیسے کی کمی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں صبح کے کاروبار کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں مزید 2.19 روپے کا اضافہ ہوا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) کے مطابق مقامی کرنسی صبح 9:46 بجے 221.75 روپے فی ڈالر پر ٹریڈ ہو رہی تھی جو گزشتہ روز 223.94 روپے پر بند ہوا تھا، یوں اس کی قدر مزید 0.98 فیصد کم ہوگئی۔

پاکستان روپیہ 22 ستمبر کو 239.71 روپے کی اب تک کی کم ترین سطح پر گر گیا تھا، اس کے بعد سے بحال ہو رہا ہے اور گزشتہ 9 کاروباری سیشنز میں اس کی قدر میں 15.77 روپے یا 6.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایف اے پی کے چیئرمین ملک بوستان نے روپے کی قدر میں اضافے کی کئی وجوہات بتائیں، جن میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے تقریباً 2 ارب 30 سے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان اور درآمدات میں مسلسل کمی کے امکانات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب کے باعث مدد کے لیے دنیا بھر سے فنڈز ملنا شروع ہوگئے ہیں، درآمدی بل پر دباؤ کم ہونے کی امید ہے اور اگر یہ بڑھتا ہے تو ڈالر کا بندوبست کیا جاسکتا ہے۔

ملک بوستان نے مزید کہا کہ مارکیٹ کو سٹے بازی میں ملوث بینکوں کے خلاف سخت کارروائی کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں سٹہ باز ان ڈالروں کو فروخت کر رہے ہیں جو انہوں نے جمع کر رکھے تھے، جس کی وجہ سے امریکی کرنسی کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔

ایف اے پی کے چیئرمین نے نوٹ کیا کہ ستمبر میں درآمدات میں کمی ہوئی تھی جس کے بعد مرکزی بینک سے شرح سود برقرار رکھنے کی توقع ہے، جس سے روپیہ مزید مضبوط ہوگا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ستمبر میں درآمدی بل 19.72 فیصد کم ہوکر 5 ارب 26 کروڑ ڈالر رہ گیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 6 ارب 56 کروڑ ڈالر تھا۔

یوں درآمدی بل میں ماہانہ بنیادوں پر 13.21 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

درآمدات میں کمی کے نتیجے میں ستمبر میں تجارتی خسارہ 30.62 فیصد کم ہو کر اس سال 2 ارب 88 کروڑ ڈالر رہ گیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 4 ارب 15 کروڑ ڈالر تھا۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے قومی اسمبلی کی کمیٹی کو بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں شرح تبادلہ میں ہیرا پھیری کے سلسلے میں 8 بینکوں کی چھان بین کی جارہی ہے اور اگلے مرحلے میں باقی بینکوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر صنعا کا شدید ردعمل/ امت اسلامیہ کو سخت موقف اختیار کرنا چاہیے

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: یمنی پارلیمنٹ نے امریکی کانگریس کے آئندہ انتخابات میں ایک

ایران امریکہ مذاکرات محض ایک فریب تھے؛امریکی اخبار کا انکشاف

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ

198 فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیموں کا فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:متعدد فلسطینی اور بین الاقوامی اداروں نے کی بین الاقوامی فوجداری

کشمیر اور فلسطین کے حل طلب دیرینہ تنازعات کی وجہ سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے

?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں)  اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ تنازعات دنیا کے

لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

?️ 2 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک

ڈیجیٹل معیشت کی جانب اہم پیش رفت، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی

?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کیش لیس اکانومی اور

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک رہنے والے

نوازشریف عوام کا پیسے واپس کریں، آرام سے لندن میں رہیں: فواد چوہدری  

?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے