’رضیہ‘ کی کامیابی پر ہدایت کار کی ماہرہ خان سمیت ٹیم کی تعریفیں

?️

کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اختتام کو پہنچنے والے ڈرامے ’رضیہ‘ کے ہدایت کار محسن علی شاہ نے ماہرہ خان، مومل شیخ اور محب مرزا سمیت دیگر اداکاروں کی تعریفیں کرتے ہوئے اپنے ساتھ کام کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

’رضیہ‘ کو حال ہی میں ایکسپریس ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا اور یہ محدود اقساط پر مبنی ڈراما تھا۔

ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح سماج میں بیٹیوں کے اوپر بیٹوں کو ترجیح دی جاتی ہے اور کیسے بیٹیوں کو والدین اپنے اوپر بوجھ سمجھنے لگتے ہیں۔

ڈرامے میں ’رضیہ‘ کا کردار نئی اداکارہ شہیرہ جلیل الباسط نے ادا کیا تھا جب کہ ان کی والدہ کا کردار مومل شیخ اور والد کا روپ محب مرزا نے دھارا تھا۔

ڈرامے میں ماہرہ خان نے ایک ایسا کردار ادا کیا تھا جو چوراہوں اور چوکوں پر تھیٹر کی طرح محفل سجاکر لوگوں کو فرسودہ روایات سے متعلق معلومات فراہم کرتی تھیں اور خواتین کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک پر آواز اٹھاتی تھیں۔

ڈرامے کو منفرد کہانی اور کرداروں کی وجہ سے سراہا گیا اور ڈرامے کے اختتام پر ہدایت کار نے بھی کاسٹ کی تمام اداکاراؤں کا شکریہ ادا کیا۔

ہدایت کار محسن علی شاہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ڈرامے کی تمام مرکزی کاسٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور اپنے ساتھ کام کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ہدایت کار نے ماہرہ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ساتھ کام کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جتنی محبت اور عزت کی حقدار ہیں، خدا نے انہیں اتنا ہی درجہ دیا ہے۔

انہوں نے اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے منفرد کردار کی وجہ سے ہی ڈرامے کو سراہا گیا۔

ہدایت کار نے ’رضیہ‘ کا روپ دھارنے والی شہیرا جلیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی بھی تعریفیں کیں اور لکھا کہ انہیں دیکھنے کے بعد 10 سیکنڈ میں ہی انہوں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ ہی ان کی رضیہ بنیں گی۔

انہوں نے نئی اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ساتھ ہی انہوں نےانہں تجویز دی کہ وہ اسی طرح لگن سے کام کرتی رہیں گی، ایک دن ضرور بڑا نام بنیں گی۔

محسن علی شاہ نے مومل شیخ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سرکار قرار دیا اور ان کا بھی ڈرامے میں کام کرنے کی وجہ سے شکریہ ادا کیا۔

ہدایت کار نے لکھا کہ مومل شیخ نے انہیں شاندار انداز میں منفرد طریقے سے کردار ادا کرکے انہیں حیران کردیا۔

ڈرامے کے ہدایت کار نے محب مرزا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈرامے کا حصہ بننے پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

محسن علی شاہ نے لکھا کہ جب انہوں نے اداکار کو کردار کے لیے فون کیا، وہ پہلے ہی جانتے تھے کہ محب مرزا انکار نہیں کریں گے۔

ہدایت کار نے اداکار کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے لوگوں کی پرواہ کیے بغیر منفی کردار کو شاندار انداز میں کیا اور اپنے منفرد لہجے اور انداز سے کردار کو یادگار بنا دیا۔

مشہور خبریں۔

روسی فوجی سازوسامان مصنوعی ذہانت سے لیس

?️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ

صحافیوں کا قتل صیہونی جارحیت کا واضح ثبوت:ایران

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے صیہونیوں کے ہاتھوں الجزیرہ کی خاتون رپورٹر

نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔ حنیف عباسی

?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ

 اسرائیل میں اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار ہوں:سابق صہیونی فوجی سربراہ

?️ 26 جولائی 2025 اسرائیل میں اقتدار سنبھالنے کے لیے تیار ہوں:سابق صہیونی فوجی سربراہ اسرائیلی

صیہونی حکومت کی بچوں کے خلاف منظم جنگ کا آغاز

?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے تجاوز کے پہلے گھنٹوں سے ہی فلسطینی

ترکی کا 2023 تک ملکی ساخت کے لڑاکا طیاروں کی رونمائی کرنے کا اعلان

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کے پاس پاکستان میں مواقع سے مستفید ہونے کا یہ موزوں وقت ہے، وزیراعظم

?️ 11 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

بی بی سی میں بڑھتا بحران، نیوزنائٹ پر بھی ٹرمپ کی تقریر کو تروڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام

?️ 14 نومبر 2025 بی بی سی میں بڑھتا بحران، نیوزنائٹ پر بھی ٹرمپ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے