حیدر آباد میں ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

جنگ

?️

حیدرآباد (سچ خبریں) ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی شہادت پر جماعت اسلامی کی جانب سے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

حیدر چوک پر ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز جنازہ کے بعد شہداء کی بخشش جنگ میں ایران کی فتح کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اسرائیل و امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شرکاء کا کہنا تھا کہ پہلی بار اسرائیل اور امریکہ نے مل کر ایران پر حملہ کیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو مل کر امریکہ و اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے، غائبانہ نماز جنازہ میں شیعہ تنظیموں کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولیس کی بھاری نفری غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر تعینات رہی۔

واضح رہے کہ 1989ء سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی و اسرائیلی حملے میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنے دفتر میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے، ایرانی حکومت نے ان کی شہادت پر سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایران نے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی اڈوں پر حملوں کی نئی لہر شروع کی جائے گی۔ خیال رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے آخری خطاب میں آخری دعا مانگی تھی کہ یااللہ مجھے شہادت نصیب فرما، یاللہ مجھے شہدا کے ساتھ رکھنا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ اور ہیگسیٹ کے پاس ایران کی جنگ سے نکلنے کا کویی راستہ نہیں

?️ 25 نومبر 2026سچ خبریں: امریکی روزنامے وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق پنسلوانیا کے ڈیموکریٹ

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دفاعی نظام ایران کی میزائل طاقت کے سامنے ناکام

?️ 18 جولائی 2026سچ خبریں: اردن کے پیٹریاٹ دفاعی نظام ایران کے میزائلوں کے سامنے

ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکار کی خلیل الحیہ سے ملاقات

?️ 30 جون 2026سچ خبریں: اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر

حکومتی اشتعال انگیزی کے خلاف تحمل ختم: حزب اللہ

?️ 19 اکتوبر 2026سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار کے مطابق حزب اللہ نے ریاستی اداروں

نیتن یاہو اقتدار میں رہنے کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا: ہاریٹز تجزیہ کار

?️ 2 نومبر 2026سچ خبریں: ہاریٹز کے تجزیہ نگار کے مطابق نیتن یاہو کابینہ کی

موجودہ حالات میں نیوکلیئر سے اہم مسئلہ آبنائے ہرمز کا ہے۔ مسعود خالد

?️ 12 اپریل 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سابق سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ

کنگ خالد ایئرپورٹ کی مرمت کے لیے کئی ماہ درکار

?️ 7 نومبر 2026سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

?️ 12 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی نہال ہاشمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے