ملک بھر کے کمرشل فیڈرز شام 7 سے 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)ملک میں جاری توانائی کے بدترین بحران پر قابو پانے کے لئے بڑے اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ نجی ٹی وی  نے وزارت پاور کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ملک بھر کے کمرشل فیڈرز شام 7 سے 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے سمری تیار کرلی گئی ہے جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی ۔

بتایا گیا ہے کہ ہے کہ اقدام سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی اور ان کمرشل فیڈرز پر دن میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اس کے ساتھ شام 7 بجے سے 11 بجے تک زرعی ٹیوب ویل فیڈرز کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس کے نتیجے میں 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت پاور کا کہنا ہے کہ اس وقت توانائی بحران کا واحد حل یہی ہے ، پیپلزپارٹی کے سابقہ دور میں بھی ان تجاویز پرعمل ہوا تھا اور اسی ہفتے وزیر اعظم سے حتمی منظوری لے لی جائے گی تاہم لاہور کے تاجروں نے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

خیال رہے کہ تاجروں نے شام 7 بجے مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کر دیا تھا ، آل پاکستان انجمن تاجران نے شام 7 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ، صدر اجمل بلوچ نے حکومت کی طرف سے انرجی کنزرویشن کے لیے اعلان کردہ اقدامات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 7 بجے بند نہیں کریں گے ، حکومت تاجر برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات کھڑی کرے ، ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہو رہی ہے ، حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے ، اتنی شدید گرمی میں خریدار کا نکلنا ممکن ہی نہیں ، خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لیے نہیں نکلتا لہذا صبح دکانیں کھولنے کی تجویز ناقابل عمل ہے۔

مشہور خبریں۔

سویڈن کے سفیروں کے ستارے گردش میں

🗓️ 2 اگست 2023مصر کی وزارت مذہبی اوقاف کے سابق نائب سعد الفقی نے روس

اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کو تھانہ قرار دے دیا گیا، سیکیورٹی تعینات

🗓️ 22 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف

وزیر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا غم و غصہ

🗓️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے

عالمی ادارے نے بھارت کو غیر جمہوری ملک قرار دے دیا

🗓️ 12 مارچ 2021سویڈن (سچ خبریں) جب سے بھارت میں ہندو انتہاپسند جماعت بی جے

شام میں دہشتگردوں کو مضبوط کرنے کا امریکی منصوبہ

🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکہ اس ملک کے

جس بینچ پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا، اس کے سامنے کیسے پیش ہو جاؤں، فضل الرحمٰن

🗓️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے

غزہ کے مہاجرین کی واپسی سے دشمن کا خواب چکنا چور

🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کی واپسی پر

صیہونی انٹیلی جنس عہدہ دار کا حزب اللہ کے جنگی تجربے اور میزائل کی اعلیٰ صلاحیت کا اعتراف

🗓️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوج کے ایک انٹیلی جنس عہدہ دار نے میزائل ہتھیاروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے