تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے:پرویز الہیٰ

?️

لاہور (سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ حکومت بجٹ میں ریلیف تو دے نہ سکی ہر ہفتے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جا رہا ہے ، تجربہ کار ٹیم اپنے تجربے کے ساتھ ملکی معیشت اور عوام کی زندگی کو تباہ کر رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے اپوزیشن لیڈر سبطین خان اور پی ٹی آئی رہنماء محمود الرشید نے ملاقات کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ ہے ، مرکز میں بڑے میاں ، پنجاب میں چھوٹے میاں آئینی اداروں کا تقدس پامال کر رہے ہیں ، مرکز میں من پسند اپوزیشن لیڈر بنا لیا ،پنجاب میں چھوٹے میاں نے اپنی اسمبلی ہی بنالی ، بڑے میاں تو بڑے میاں ، پنجاب کے چھوٹے میان سبحان اللہ۔

علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں بلانا غیر قانونی اور مذاق ہے ، حکومت کو کئی مرتبہ کہا آئیں بجٹ پیش کریں لیکن یہ لوگ نہیں آئے اور اگر گورنر اجلاس برخاست کرتے ہیں تو سب سے پہلے سیکریٹری اسمبلی کو کہا جاتا ہے ، رولز کے تحت سیکرٹری اسمبلی گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہیں ، رولز کے تحت گورنر اجلاس بلاتے ہیں تو سیکریٹری اعلامیہ جاری کرتا ہے ، ایوان اقبال میں اجلاس بلانا غیرقانونی اور مذاق ہے ، اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے ، اس سے قبل وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی غیرقانونی تھا اب ایوان اقبال میں اجلاس بھی غیرقانونی ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ خواتین ارکان کی جانب سے درخواست آئی ہے کہ عطا تارڑ کے نازیبا اشاروں سے متعلق تحریک پیش کی جائے گی ، عطا تارڑ نے جو حرکتیں اور نازیبا اشارے کیے اس پر بات ہوگی ، عوام کو بتائیں گے یہ ن لیگ ہے اور ان کے ارکان کی حرکتیں دیکھیں

مشہور خبریں۔

فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگادی

?️ 5 اپریل 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم سے

ترکی شامیوں کی نسل کشی کے درپے:شام

?️ 31 مئی 2022سچ خبریںشام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے کہا کہ

امریکی ثالث: نیتن یاہو حماس کے ساتھ معاہدہ نہیں چاہتے / جنگ بندی کے لیے حماس کی شرائط

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: جنگ بندی مذاکرات کے خاتمے اور قطر سے اسرائیلی مذاکراتی

ٹوکیو کی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ٹوکیو کے عوام کا ایک گروپ، مسلم ممالک کے نمائندوں اور

لبنان پر اسرائیل کا حملہ روکنے کے ٹرمپ کے حکم پر تل ابیب میں شدید ردعمل

?️ 2 جون 2026 سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو، صہیونی حکومت کے وزیر اعظم، اور یسرائیل

اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے فریم ورک کی وضاحت کی

?️ 6 جون 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ نے اپنے ایک خطاب میں اعلان کیا کہ حماس

اسرائیل کی ڈیٹرنٹ پاور صفر تک پہنچی

?️ 28 جون 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے

غزہ میں مارے گئے بچے

?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:    غزہ پر حالیہ تین روزہ حملے میں پانچ سالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے