قائمہ کمیٹی کا اجلاس: عبدالعلیم خان اورپلوشہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

علیم خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) قائمہ کمیٹی مواصلات کے اجلاس میں وفاقی وزیر عبد العلیم خان اور سینیٹر پلوشہ خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

پلوشہ خان نے کہاکہ تم ہو کون اس طرح کی بات کرنے والے جس پر عبد العلیم خان نے کہا کہ آپ عزت کریں گے تو ہم آپ کی عزت ہم کریں گے، آپ لوگ ذات پر انگلیاں اٹھاتے ہیں۔ عبد العلیم خان نے پلوشہ خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شٹ اپ جس پر پلوشہ خان نے کہا یو شٹ اپ، عبد العلیم خان نے کہا کہ سارے زمانے کے بے ایمان یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔

پلوشہ خان نے کمیٹی چیئر مین سے کہا کہ جو بدتمیزی وزیر نے کی ہے اس پر رولنگ دیں، کیا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام لینا جرم ہے، میں نے سوال پوچھا ہے۔ ارکان کی آپس میں لڑائی کے بعد چیئرمین کمیٹی نے مداخلت کی اور وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے چئیرمین کمیٹی کے کہنے پر معذرت کر لی۔

اس دوران سینیٹر پرویز رشید سینیٹر پلوشہ خان اور علیم خان کو خاموش کرواتے رہے تاہم سینیٹر پرویز رشید کی بیچ بچاو کرانے کی کوششیں بھی رائیگاں گئیں۔

مشہور خبریں۔

ہم نے دشمن کو بتادیا پاکستانی فوج اور عوام ایک ہیں۔ عبدالعلیم خان

?️ 30 مئی 2025خوشاب (سچ خبریں) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات

لبنان کے جنوب میں اسرائیلی جاسوسی ڈیوائس برآمد

?️ 31 اگست 2025لبنان کے جنوب میں اسرائیلی جاسوسی ڈیوائس برآمد  لبنان کی فوج نے

عمان صنعا اور سعودی اتحاد کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے:یمنی عہدیدار

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے نائب وزیر اعظم نے دفاع

حجاب کرنے سے روکنے پر ہندوستانی طالبہ کا عدالت سے رجوع

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ہندوستان کی ریاست کرناٹک کے ایک کالج کی انتظامیہ کی جانب

آئندہ جنگ امریکی بالادستی کا خاتمہ اور اسرائیل کے وجود کو خطرے سے دوچار کر دے گی: عبدالباری عطوان

?️ 25 اکتوبر 2026سچ خبریں:علاقائی امور کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اسرائیل کے

نوبل امن انعام سے ٹرمپ کی ہیگ ٹریبونل پر پابندی تک

?️ 11 اکتوبر 2026سچ خبریں:  52 سالہ فلسطینی کاریکیچر نگار فاطمہ مرادزادہ نے ٹرمپ پر

ایک خفیہ ایجنٹ ٹرمپ کو ایران کے خلاف اپنی دھمکیوں پر عمل کرنے سے روک رہا ہے

?️ 3 اگست 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ترامپ پر ایران کے خلاف جنگ بھڑکانے

یمن کا فیصلہ ملک کے اندر ہونا چاہیے:یمنی عہدہ دار

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے