ہم نے دشمن کو بتادیا پاکستانی فوج اور عوام ایک ہیں۔ عبدالعلیم خان

علیم خان

?️

خوشاب (سچ خبریں) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دشمن کو بتایا ہے کہ پاکستانی فوج اور عوام ایک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع خوشاب میں معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ خوشاب کے عوام نے بہت محبت سے استقبال کیا، آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم ملک اصغر کے ساتھ مل کر علاقے کی خدمت کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ میں وزیراعظم سے مل کر آپ کیلئے یونیورسٹی کے قیام کی کوشش کروں گا، آپ نے ایک سڑک موٹروے کے ساتھ جوڑنے کیلئے کہا ہے اس کیلئے بھی کوشش کریں گے جو آپ کی اپنے ایم این اے سے محبت ہے، اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اللہ کے کرم سے جو کامیابی حاصل کی ہے اس پر بھی آپ کو مبارک باد دیتاہوں ، اللہ نے ہمیں دشمن کے سامنے فتح یاب کیاہے ، آپ کو فتح مبارک ہو، وہ دشمن جس نے کبھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، بھارت کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ جب بھی موقع ملے وہ پاکستان کے خلاف سازش کر ے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تین دن کی لڑائی ہوئی، بھارت کی طرف سے جب جنگ شروع ہوئی، تو اس نے رات کے وقت معصوم بچوں کو نشانہ بنایا ، سب سے پہلے شہادت ایک چھ سال کے بچے کی ہوئی جو ایک کرنل صاحب کا بیٹا تھا، اسی طرح انہوں نے ہمارے بچوں اور بچیوں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ تین دن تک ہماری افواج نے صبر کیا، اس کے بعد جب انہوں نے ہمارے ہوائی اڈوں اور فوجی تنصیبات پر میزائل مارے تو پھر اس دن ہم نے آگے سے جواب دیا، پاکستان کے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سب سے پہلے فجر کی نماز کی امامت کروائی، اس کے بعد اللہ اکبر کا نعرہ لگایا اور مودی کو وہ جواب دیا کہ اس کی آنے والی دس نسلیں بھی یاد رکھیں گی ۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے گلکت بلستان کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے تاریخی

غزہ سے متعلق مجوزہ قراردادوں کے بارے قطر کا بیان

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں قطر کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس

پاک فضائیہ کے 4 افسران کو ترقی دے دی ہے

?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان

کراچی سمیت سندھ بھرمیں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) 20 دسمبر سے یکم جنوری تک  موسم سرما کی

ہم اپنی سرزمین اپنے پڑوسیوں کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے: عراقی وزیر اعظم

?️ 13 اگست 2026سچ خبریں: علی فالح الزیدی، نخست وزیر اور کمانڈر ان چیف آف

وزیر اعظم نے ظہیرالدین بابر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے

?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ازبک صدر کے ہمراہ

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت پر پیرس کے خلاف شکایات

?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:جیسے جیسے یمن کے مختلف حصوں میں قحط پھیل رہا ہے

صہیونی حکومت کی غزہ پر فضائی اور توپ خانے سے بمباری

?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں: فلسطینی مقامی میڈیا نے صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے