قومی اسمبلی میں عمران خان زندہ باد کے نعرے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی غیرموجودگی میں بھی ’عمران خان زندہ باد‘ کا نعرہ لگ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے این اے 261 جعفرآباد صحبت پور سے منتخب رکن میر خان محمد جمالی نے کہا کہ آج بھی پی ٹی آئی میں ہوں اور عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتبار ہے ، میں نے استعفیٰ نہیں دیا تھا ، میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 84 روپے فی لیٹر تین ہفتے میں اضافہ ہوا ہے ، وزیر خزانہ نے طنزیہ طور پر ہنس کر کہا کہ قیمتیں بڑھیں گی ، وزیر خزانہ منتخب اور نہ ہی کسی کو جوابدہ ہیں ، وزیر خزانہ غریب آدمی کی حالت کا اندازہ نہیں لگا سکتے ، کہتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے سرنگیں بچھائی ہیں ، تواس وقت سب ٹھیک کیسے چل رہا تھا؟ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کا خون چوس رہی ہے ، یہ ساری جماعتیں کیا پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔

دوسری طرف سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ق مونس الٰہی نے بھی کھل کر سابق وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہے جتنے کیس بنا لیں ہم عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ، ان کے ساتھ چلنے کا ہمارا فیصلہ اٹل ہے۔ مونس الٰہی نے واضح کیا کہ مجھے کہا گیا آپ سے غلطی ہو گئی کوئی بات نہیں واپس آ جائیں، لالچ اور دھوکے سے قابو نہ آنے پر اب دباؤ ڈال رہے ہیں ، ایف آئی اے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تفصیلات کا مجھے ابھی علم نہیں ، اس طرح کے جھوٹے کیسز ہمارے خاندان پر پہلی بار نہیں بنے ، ماضی میں بھی ہمارے خاندان پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، انشاء اللہ ماضی کی طرح اب بھی اپنے خلاف تمام مقدمات کا سامنا کروں گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی قرارداد کا جواب دینے کی مخالفت کرنے والوں پر تنقید

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حالیہ امریکی قرارداد کے

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

?️ 22 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا

بیان نہیں کرسکتی وزیراعلی بھاٹی گیٹ واقعے پر کتنی غمزدہ تھیں۔ عظمی بخاری

?️ 30 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

’ووٹ لازمی کاسٹ کرو‘، اداکاروں کی عوام سے اپیل

?️ 3 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) حقِ رائے دہی اور ’ووٹ‘ کے دُرست استعمال کی

ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ بری طرح ناکام ہو چکی ہے: امریکی سینیٹر

?️ 21 مئی 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر رافیل وارنک نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف

بیوروکریٹس کی تنخواہوں میں اضافہ فوری واپس لینا چاہیے، رضا ربانی

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر میاں رضا

ترکی کی عراق میں غیر قانونی کاروائی

?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں

جنگ بندی کے بعد بھی بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ جاری رہے گا:جنوبی افریقہ 

?️ 15 اکتوبر 2025جنگ بندی کے بعد بھی بین الاقوامی عدالت میں اسرائیل کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے