?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) صوابی میں محکمہ ایکسائز نے ضلع پولیس کے ہمراہ قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارتے ہوئے غیر قانونی گاڑیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
محکمہ ٹیکسیشن اور ایکسائز کے حکام نے بتایا کہ ابھی تک کار اور دیگر گاڑیوں کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا، لیکن انہیں قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کی رہائش گاہ پر غیر قانونی گاڑیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ برآمد کی گئی گاڑیوں کی نوعیت کا جلد تعین کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر سے برآمد ہونے والی گاڑیوں کی صحیح نوعیت کے تعین کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) نجم الحسین نے بتایا کہ ایکسائز حکام نے انہیں بتایا کہ زیدہ تھانے کے ایس ایچ او کو چھاپہ مار ٹیم کا حصہ نہیں بننا چاہیے، صرف چند پولیس اہلکار اور لیڈی کانسٹیبل چھاپہ مار ٹیم کا حصہ تھیں۔
تاہم اسد قیصر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ صوابی میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس کی جانب سے غیرقانونی ریڈ کیا گیا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ چھاپے کے دوران میرے گھر سے دو گاڑیاں زبردستی قبضے میں لی گئیں، متعلقہ عدالتوں سے تمام جعلی ایف آئی آرز میں ضمانت کے باوجود چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے جو کہ بنیادی انسانی حقوق اور پختون روایات کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کی بحالی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
ریجنل ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فواد اقبال نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ صوابی اور مردان کے محکمے کے دفتر نے اسد قیصر کی رہائش گاہ پر چھاپہ نہیں مارا۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں ہیں لیکن اسد قیصر کے اہلخانہ نے اس دعوے کی تردید کردی۔
برآمد کی گئی گاڑیوں میں لیکسس وی 8، ہونڈا اوریئل اور ایک ویگو گاڑی شامل ہیں، تاہم ویڈیو میں صرف دو گاڑیاں دکھائی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے بھائیوں سابق ایم این اے عاقب اللہ اور سابق ایم پی اے عدنان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
انصاف کا جنازہ نہ نکالیں، شاہ محمود قریشی کا بلاول بھٹو کو خط
?️ 3 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما
اکتوبر
خضدار سکول بس پر حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 6 ہوگئی
?️ 23 مئی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) خضدار میں سکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت
مئی
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں یاترا کے نام پر پیراملٹری فورسز کی مزید300 کمپنیاں تعینات کررہا ہے
?️ 5 جون 2023جموں: (سچ خبریں) بھارت آئندہ امرناتھ یاترا کی آڑ میں مقبوضہ جموں
جون
سعودی عرب میں متعدد بحرینی فوجی ہلاک!!!
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: بحرین کے دفاعی حکام نے اعلان کیا ہے کہ سعودی
ستمبر
عمران خان کی وفاقی کابینہ کے قومی اثاثوں کو فروخت کرنے پر تنقید
?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک کو درپیش معاشی
جولائی
الحشد الشعبی اور داعش کے درمیان جھڑپ
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت میں مزاحمتی تحریک کی
اپریل
انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ وزیراعظم
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ہنگامی
ستمبر
برطانوی خواتین کے لیے فٹ بال ورلڈ کپ کے نتائج، مار پیٹ اور جنسی تشدد
?️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:فٹ بال کو ایک خوبصورت کھیل کہا جاتا ہے، لیکن میرے
دسمبر