?️
جارجیا (سچ خبریں) امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین متعدد واقعات پیش آئے ہیں جن کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 6 ایشیائی خواتین بھی شامل ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اٹلانٹا اور اس سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور شیروکی کاؤنٹی میں منگل کے روز ایک حملہ آور نے مساج پارلروں پر فائرنگ کر کے کم ازکم آٹھ لوگوں کو ہلاک کر دیا، مرنے والوں میں میں چھ ایشیائی خواتین شامل ہیں، پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس چیف راڈنی برائنٹ نے بتایا کہ اٹلانٹا میں فائرنگ کا یہ واقعہ سڑک کے دونوں طرف واقع دو مساج پارلروں میں پیش آیا، وہاں چار افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کو شام چھ بجے فون پر ایک جگہ ڈاکہ زنی کی اطلاع ملی، جب پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں تین عورتوں کو مردہ پایا۔
پولیس چیف نے بتایا کہ پولیس اس واقعہ کی ابتدائی تفتیش کر ہی رہی تھی کہ اسے سڑک کے دوسری طرف واقع ایک سپا سے فون کال موصول ہوئی، جہاں گولی لگنے سے ایک عورت کی موت ہوگئی تھی اور ایک دیگر زخمی ہو گئی تھی۔
پولیس نے واقعے کے قریب سے21 سالہ مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا، حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں، امریکا میں ایشیائی افراد کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں چھوٹا طیارہ گاڑی پر آگرا، بچے سمیت تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
طیارہ گرنے کا واقعہ فلوریڈا میں پیش آیا جو ایئرپورٹ سےاڑان بھرنے کے کچھ لمحوں بعد ہی حادثے کاشکار ہو کر شعلوں کی نذر ہوگیا، سنگل انجن طیارے میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی میں موجود بچہ بھی دم توڑگیا۔
زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کے بعد گاڑی بھی مکمل طورپر تباہ ہوگئی، سکیورٹی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


مشہور خبریں۔
اس سال حج کے دوران شرح اموات میں غیر معمولی اضافہ؛وجوہات؟
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سعودی عرب میں اس سال حج کے دوران سینکڑوں افراد
جون
امریکہ میں خانہ جنگی کے بڑھتے خطرات
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی
اگست
بحیرہ احمر کو عسکری بنانے میں امریکہ اور انگلینڈ کے لیے خطرہ
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی
فروری
سعودی عرب بھی صیہونیوں کے خلاف بولنے پر مجبور
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں:سعودی دربار کے ایک ذریعے نے صیہونی حکومت کے سومالی لینڈ
دسمبر
کوئٹہ سیف سٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت
?️ 18 ستمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل بلوچستان معظم جاہ انصاری نے متعلقہ حکام
ستمبر
تین طرفہ مہلک رقابت، واشنگٹن، بیجنگ اور ماسکو کے درمیان ایٹمی دوڑ کا نیا دور
?️ 4 نومبر 2025تین طرفہ مہلک رقابت،واشنگٹن، بیجنگ اور ماسکو کے درمیان ایٹمی دوڑ کا
نومبر
اسرائیل کے خلاف ایرانی حملے کے بارے میں حماس کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے تعزیری اور مشترکہ آپریشن
اپریل
صدر کا اغوا۔ امریکی طرز کی مداخلت کا تکراری نمونہ
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: امریکی حکومت نے ظاہر کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی