افغان سمیت غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اجلاس میں غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی اور افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اورپٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کر لی گئی۔

اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کے ذمہ دار قرار دیا گیا جب کہ تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزٹ ویزہ یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان میں غیر قانونی طور پر ملازمت کرنے والے افغانوں کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ خانیوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان کو پراپرٹی رینٹ دینے پر 5 مقدمے درج کیے گئے، صوبے بھر کے تمام اضلاع میں افغان شہریوں کے لئے 45 ہولڈنگ سنٹر قائم کیے گئے ہیں،غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو قیام طعام اور طورخم بارڈر تک ٹرانسپورٹ دی جارہی ہے۔

افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے چہرے سے شناخت کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم جاری ہے، عوام نے سی سی ڈی سے رابطے کر لیں۔ انتہا پسند جماعت کے لئے پرچارکرنے والے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بھی قانون کی زد میں آگئے جبکہ ضروری کارروائی کے بعد پنجاب بھر میں مدارس کو ڈی سیل کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔

پنجاب میں مقیم افغان باشندوں کا درست ڈیٹا پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کو پکڑا جائے کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود گوگل پر 2.95 ارب یورو کا جرمانہ

?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا کی بڑی ٹیکنالوجی

صدر نے کینال کی دستاویزی منظوری دی، سندھ میں کی جانیوالی سیاست تکلیف دہ ہے، عظمیٰ بخاری

?️ 5 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ

ویکسین نہ لگانے والے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملے گی

?️ 3 جون 2021سندھ (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی صدارت

لبنانی حزب اللہ کی خصوصی افواج کی برفیلی پہاڑوں پر مشق

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  حزب اللہ کے خصوصی دستوں نے لبنان میں پہاڑی علاقوں

عرب ممالک کو اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنا چاہیئے

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:واشنگٹن کے تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس

عدلیہ کے خلاف گھٹیا مہم کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مرتضٰی سولنگی

?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے

اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف

انتہاپسند صیہونی وزیر اور ان کے پارٹی وزراء کا صیہونی کابینہ سے اجتماعی استعفیٰ

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:عبری زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر برائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے