?️
استنبول: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے استنبول میں غزہ سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات کے دوران فلسطین کے مسئلے پر مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم نے ترک ہم منصب سے ملاقات میں پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ترکیہ کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔
اسحٰق ڈار کی یہ ملاقات غزہ پر عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس کے لیے وزیر خارجہ اسی روز استنبول پہنچے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے استنبول میں غزہ سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان سے دوطرفہ ملاقات کی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقین نے فلسطین کے مسئلے پر، خصوصاً غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے بھائی چارے اور باہمی تعاون کے مضبوط رشتوں کو ایک بار پھر دہرایا، جو ہمیشہ سے پاکستان-ترکیہ تعلقات کی بنیاد رہے ہیں، اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق، دن کے آغاز میں جب وزیرِ خارجہ ڈار استنبول پہنچے، تو ان کا استقبال سفیر احمد جمیل میروغلو، ڈائریکٹر جنرل آف پروٹوکول، اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق، مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے استنبول کے ایک ہوٹل میں شروع ہونا تھے، اور پریس کانفرنس چند گھنٹے بعد متوقع تھی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق، حماس اور اسرائیل نے 9 اکتوبر کو ایک فائر بندی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا جانا تھا۔
یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کا پہلا مرحلہ تھا جس کا مقصد غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ تھا جب کہ پاکستان ان 8 عرب و مسلم ممالک میں شامل تھا جنہوں نے اس منصوبے پر ٹرمپ کے ساتھ کام کیا۔
تاہم، معاہدے پر دستخط کے باوجود اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔
آج کے اجلاس ان ممالک کے وزرائے خارجہ ایک جگہ اکھٹا ہوں گے جو 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ٹرمپ سے ملے تھے، ان میں ترکیہ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، قطر، پاکستان، سعودی عرب، اور اردن شامل ہیں۔
اے ایف پی نے ترک وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ انقرہ ان معزز شرکا سے فلسطینیوں کے غزہ کی سکیورٹی اور حکمرانی کے کنٹرول کے منصوبے کی حمایت کی اپیل کرے گا۔
رائٹرز کے مطابق ترک وزارتِ خارجہ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ فیدان اس بات پر زور دیں گے کہ مسلم ممالک کی مربوط کارروائی فائر بندی کو پائیدار امن میں تبدیل کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
دفترِ خارجہ کے بیان کے مطابق، پاکستان اجلاس میں فائر بندی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور اسرائیلی افواج کے غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے مکمل انخلا پر زور دے گا۔
پاکستان اس بات کا بھی مطالبہ کرے گا کہ فلسطینی عوام کو بلا روک ٹوک انسانی امداد فراہم کی جائے اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے اقدامات کیے جائیں، ساتھ ہی پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد، قابلِ عمل اور مسلسل ریاستِ فلسطین کے قیام کے مطالبے کو دہرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔


مشہور خبریں۔
بیرسٹر سیف کا وزیر قانون پر الزام
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے الیکشن
اگست
لبنان میں سعودی عرب اور ترکی کی دوستی اور رقابت کے معیار
?️ 23 اگست 2026سچ خبریں:لبنان میں سعودی عرب اور ترکی کے درمیان بڑھتی ہوئی رقابت،
اگست
بارشوں اور سیلاب سے دو ماہ میں785 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا سرفہرست
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب
اگست
تل ابیب آپریشن کے بعد نفتالی بینیٹ کے استعفیٰ کے مطالبہ میں اضافہ
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایک مہینے کے اندر چوتھی بار شہادت طلبانہ کارروائی نے تل
اپریل
مزاحمتی تحریک کی نفسیاتی جنگ/صیہونیوں کا سوال: راکٹ کب فائر کیے جائیں گے؟
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:سرایا القدس کے تین اہم ترین کمانڈروں کے قتل پر جذباتی
مئی
شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف
ستمبر
حوالدار لالک جان کا 25 واں یوم شہادت
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم
جولائی
سویڈن نے پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا
?️ 12 اپریل 2023سچ خبریں:میڈیا نے پاکستان میں سویڈن کے سفارت خانے کو غیر معینہ
اپریل