روس کا تیل مہنگا ہو گیا، پاکستان کا ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیشکش پر غور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیشکش پر غور کر رہے ہیں۔

روس کا تیل بھی اب مہنگا ہو گیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بجلی اور گیس مہنگی ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، حقیقت میں ایسا نہیں ہے ،ڈالر کے بڑھنے، سمگلنگ، بجلی وگیس کی چوری، اور ٹیکس نہ دینے سے مہنگائی ہوتی ہے۔

ڈالر سستا ہو تو تمام اشیا کی قیمتیں کم ہو جاتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے ڈالر نیچے آرہا ہے ،ڈالر اسی طرح نیچے آتا رہا تواس کا اثر سب چیزوں پر پڑے گا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اورصرف 10 دنوں میں6ارب روپے ریکور کئے گئے ہیں۔

روسی تیل سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر صرف ایک کارگو آیا تھا لیکن مسئلہ اسے ریفائن کرنے کا ہے، صرف پاکستان آئل ریفائنری ماہانہ 46 ہزار ٹن آئل ریفائن کر رہی ہے جبکہ طلب اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ طلب کو پورا کرنے کے لیے پرائیویٹ ریفائنریز کو شامل کیا جائے۔حکومت روسی تیل کی مزید درآمد، ریفائنری کے مسائل اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس دہندگان پاکستان کے جی ڈی پی کو صرف 9 فیصد فراہم کر رہے ہیں جو کہ دنیا میں سب سے کم ہے، بہتر ٹیکس وصولی کی صورت میں ہی عوام کو ریلیف ملے گا۔

نگران وفاقی وزیر برائے توانائی، محمد علی نے مزید کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام شروع کر دیا گیا ہے، حکومت سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی کوشش کرے گی،گزشتہ سال کے مقابلے میں20 فیصد قدرتی گیس کم ہوئی ہے، گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی عوام کو صبح اور شام کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی ،حکومت مہنگی خریداری کے بعد سستے نرخوں پر گیس فراہم نہیں کر سکتی،عوام قدرتی وسائل کو دانشمندی سے استعمال کریں۔

مشہور خبریں۔

ایم کیو ایم کا سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ سے متعلق حکومتی اتحاد کے مؤقف سے اظہارِ لاتعلقی

?️ 3 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انتخابات کے التوا کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب

ایران نے دنیا کے ممالک کو کیا سبق دیا ؟

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت اور استکباری نظاموں کے خلاف ملک کے موقف کے

وزیر خارجہ کی ہنگری کے وزیرخارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر اتفاق

?️ 30 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور ہنگری کےوزیرخارجہ کی ملاقات میں

بریکس کی توسیع عالمی نظام میں بڑی تبدیلی کی علامت؛ چالیس ممالک کی شمولیت میں دلچسپی

?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں:بریکس کے بانی نے بھارت میں کہا ہے کہ تقریباً چالیس

آنگ سان سوچی پر 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ میانمار کی

جیل کی بیرک سے خیبرپختونخوا کا نظام نہیں چلایا جاسکتا۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 23 جون 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ

چین روس کو ہتھیار دے رہا ہے یا نہیں، امریکہ کیا کہتا ہے؟

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چین سے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا

?️ 7 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے