ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز سے اسلام آباد پہنچ گئے

پی آئی اے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کیلئے قومی ایئرلائن کا خصوصی طیارہ ترکمانستان کے شہر اشک آباد سے پاکستانی مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئرلائن کی پہلی خصوصی پرواز اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی، قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے ایران میں پھنسے 107 مسافر صبح 3 بجے وطن پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث وہاں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے ترکمانستان اشک آباد پہنچے تھے، اس تمام عمل میں ایران اور ترکمانستان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی۔

مسافروں نے حکومت اور قومی ایئرلائن کے بروقت اقدام کو سراہا اور قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں ملکی مفادات کی خاطر قومی ایئرلائن کا خدمات فراہم کرنا دہائیوں پر مشتمل روایات کا تسلسل ہے۔

مشہور خبریں۔

بدعنوانی کے الزام میں 159 سعودی عہدیدار گرفتار

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:سعودی حکام نے رشوت ستانی، جعلسازی اور منی لانڈرنگ کے الزام

مصر کا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور 

?️ 28 فروری 2026 سچ خبریں:مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے جمعہ کے روز مشرق

سعودی عرب میں حلال انٹرنیشنل نمائش کا انعقاد

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:بین الاقوامی حلال نمائش اکتوبر میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض

ایران کے حملے کے خوف سے اسرائیل نے پیوٹن سے مدد مانگی: صیہونی ذرائع

?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہونے ولادیمیر پیوٹن سے براہ راست

کورونا میں کمی کے بعد ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ

?️ 4 اکتوبر 2021لاہور/ اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیزی میں کمی

امریکہ اسلامی تحریکوں کے درمیان تعلقات کے خلاف ہے:حماس

?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے حماس کے وفد کے دورہ شام سے

صیہونی حکومت آبادکار دہشگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے: فلسطینی عہدیدار

?️ 27 جون 2026سچ خبریں:فلسطینی کمیٹی کے عہدیدار نے صیہونی کابینہ پر الزام عائد کیا

صیہونیوں نے غزہ کا مواصلاتی نظام کیوں منقطع کیا ہے؟

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے