اسرائیل فوری مقبوضہ لبنانی علاقوں سے افواج واپس بلائے۔ پاکستانی مندوب

عاصم افتخار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل فوری اور غیر مشروط طور پر مقبوضہ لبنانی علاقوں سے افواج واپس بلائے۔

اپنے ایک بیان میں عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے ، پاکستان جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد شہری جاں بحق ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، اسرائیلی کارروائیوں کے باعث 6 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے، انہوں نے شہری انفراسٹرکچر کی تباہی اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال کا اختیار صرف لبنانی ریاست اور اس کے اداروں کو ہونا چاہیے، پاکستان لبنانی مسلح افواج کی صلاحیت مضبوط بنانے کی حمایت کا اعلان کرتا ہے اور لبنان کی حکومت کی جانب سے استحکام اور ریاستی اختیار مضبوط بنانے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کے امن اہلکار زخمی ہوئے، ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے، جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی موجودگی اور ٹھکانے غیر قانونی اور ناقابل قبول ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوری اور غیر مشروط طور پر مقبوضہ لبنانی علاقوں سے افواج واپس بلائے، پائیدار امن کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے اور خطے میں محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔ پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ عالمی برادری فوری اقدامات کرے تاکہ کشیدگی روکی جا سکے، پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

مشہور خبریں۔

چین کی فنانسنگ سے پاکستان کو ’چینی قرضوں‘ کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے

?️ 6 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے امریکی ادارے

ایران اور پاکستان خطے میں غیر ملکی مداخلت کے مخالف

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون کے میدان میں اپنے

اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے، ایرانی صدر

?️ 15 جولائی 2025تہران: (سچ خبریں) ایران کے صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل

لوگ ابھی بھی مری جانے سے باز نہیں آئے

?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ

کیا اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟

?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز آج لکھا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان

 نسلہ ٹاور کو  ایک ہفتے کے اندر گرانے کا حکم جاری

?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاورکو  ایک ہفتے کے اندر

جنگ بندی کیس اور دوحہ میں مذاکرات کا نیا دور

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور موساد کے سربراہ

اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امور پر تبادلہ خیال

?️ 24 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے