صہیونی صحافی کا ممکنہ نئی جنگ پر اظہارِ تشویش،بھاری نقصانات کا انتباہ

صہیونی صحافی

?️

صہیونی صحافی کا ممکنہ نئی جنگ پر اظہارِ تشویش،بھاری نقصانات کا انتباہ
اسرائیلی قیادت کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی دھمکیوں کے باوجود مقبوضہ علاقوں میں ایک بار پھر جنگ کے خدشات پر خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ ایک اسرائیلی صحافی نے ممکنہ نئی جنگ کے نتائج پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے اثرات نہایت سنگین ہو سکتے ہیں۔
اسرائیلی اخبار معاریو کی صحافی اوریت میلر نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ایران کے ساتھ دوبارہ جنگ کی باتیں گردش کر رہی ہیں اور اسرائیل و امریکہ اس حوالے سے امریکی صدر دونالد ترامپ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ جنگی نعروں کے پس منظر میں یہ سوچنا ضروری ہے کہ اسرائیل کو اس مہم جوئی سے کیا حاصل ہوگا اور کیا نقصان اٹھانا پڑے گا۔
میلر نے اعتراف کیا کہ ایران پر ممکنہ حملے سے مطلوبہ نتائج،جیسے کہ حکومت کی تبدیلی، حاصل ہونا مشکوک ہے۔ اس کے برعکس ایران کی جانب سے جوابی کارروائیاں اسرائیل کے لیے بھاری جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ 12 روزہ جنگ کے بعد بھی ہزاروں اسرائیلی اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹ سکے اور کئی متاثرہ علاقوں کی بحالی کا عمل مکمل نہیں ہو سکا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی جنگ کی صورت میں سرکاری و عوامی عمارتوں کو نقصان پہنچنے، جانی ہلاکتوں، فضائی پروازوں کی معطلی، بیرونِ ملک پھنسے اسرائیلی شہریوں اور عالمی ایئرلائنز کی پروازوں کی منسوخی جیسے مسائل دوبارہ جنم لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ معیشت اور تعلیمی نظام کی بندش، ریزرو فوجیوں کی بڑے پیمانے پر طلبی اور مالی اخراجات میں اضافہ بھی متوقع ہے۔
صحافی نے خبردار کیا کہ جب تک اسرائیلی معیشت مکمل طور پر سنبھل نہیں جاتی اور سرمایہ کاری بحال نہیں ہوتی،نئی جنگ ملک کو ایک خطرناک چکر میں دھکیل سکتی ہے۔ انہوں نے اس امکان کا بھی ذکر کیا کہ کسی ممکنہ تنازع میں حزب اللہ، یمن اور مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی قوتیں بھی مختلف محاذوں پر شامل ہو سکتی ہیں، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

شام میں دہشت گردی کی جنگ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:   شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اس بات پر

ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو پر نئی شرائط مسلط کیے جانے پر صہیونی حلقوں میں تشویش

?️ 29 دسمبر 2025 ٹرمپ کی جانب سے نیتن یاہو پر نئی شرائط مسلط کیے

اقوام متحدہ نے اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا

?️ 15 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اسرائیل نے فلسطینی قوم کے خلاف جنگ کی شروعات

گورنر ہاؤس میں تماشا نہیں عوام کیلئے کام کریں گے۔ نہال ہاشمی

?️ 18 مارچ 2026کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ گورنر ہاؤس

سابق صیہونی وزیر اعظم کی نظر میں نیتن یاہو کی حقیقت

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: سابق صیہونی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ نیتن یاہو

سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کا ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم

?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے

سخت گرمی میں عوام کی خدمت کرنیوالوں کی مشکورہوں: ماورہ حسین

?️ 12 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سخت

اپوزیشن لیڈر کی توہین کرنے پر برطانوی وزیر اعظم پر دباؤ میں اضافہ

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اس ملک کی پارلیمنٹ میں حزب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے