?️
سرینگر (سچ خبریں) بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے غیر قانونی طور پر نظر بند ضلع پلوامہ کے رہائشی نوجوان مزمل احمد بٹ کو تھانے میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے وہ کئی پیچیدہ امراض کا شکا ر ہو چکا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ کے رہائشی نوجوان مزمل قادر کو رواں برس فروری میں گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرنے کے بعد اونتی پورہ تھانے میں نظر بند کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مزمل کو دوران حراست وحشیانہ مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے کہا کہ نوجوان کو بعد ازاں جب عدالت میں پیش کیا گیا تو جج نے اس کی کی ابتر حالت دیکھ کر اسے ہسپتال میں داخل کرنے کی ہدایت کی تاہم پولیس نے نوجوان کو ہسپتال میں داخل کرنے کے بجائے اس کا عارضی معائنہ کرایا۔
محمد احسن انتو نے کہا کہ پولیس کے بہیمانہ تشدد کی وجہ سے مزمل کی صحت انتہائی گرچکی ہے اور وہ کئی امراض میں مبتلا ہوچکا ہے، اسے فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیئے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پیپلز لیگ کا ایک وفد بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حال ہی میں شہید ہونے والے چار کشمیری نوجوانوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے شوپیاں گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے عامر شفیع میر، رئیس احمد بٹ، عاقب احمد ملک اور الطاف احمد وانی نامی نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے مانی ہل میں پیر کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔
وفد احمد مولوی، جاوید احمد، عامر احمد اور رئیس احمد پر مشتمل تھا، انہوں نے اس موقع پر اپنی بات چیت میں شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وفد کے ارکان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق تسلیم کر کے مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کرانے کیلئے اقدامات کرے۔


مشہور خبریں۔
پیجر کیا ہے، اسے کیوں اور کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: پیجر ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو اکثر ممالک میں سیکیورٹی
ستمبر
یمن کا اسرائیل کے ناواتیم بیس پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے تاکید کے
نومبر
60,000 فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد ٹرمپ کا بیان
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے غزہ پٹی پر وحشیانہ حملوں کو تقریباً
جولائی
ایم ایل ون کا جون 2026 میں کراچی کینٹ سے افتتاح کریں گے۔ حنیف عباسی
?️ 4 ستمبر 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ایم
ستمبر
صیہونی عرب ممالک کے ساتھ ایک اور ملاقات کے خواہاں
?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس حکومت کی وزارت خارجہ
جنوری
موڈرنا ویکسین کن لوگوں کو لگائی جائے گی
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
جولائی
غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں: ہیومن رائٹس واچ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی حکومت کو اسلحے کی برآمدات
اپریل
رہنما انصار اللہ: غزہ میں صہیونیوں کے نشانے پر بچے بھی شامل ہیں
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے سربراہ نے اعلان کیا کہ صیہونی
اگست