?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کی جانب سے حالیہ دہشت گردی سے متعلق ان جھوٹے دعووں کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں مختلف مبینہ واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے اور ان واقعات کو بھارت کے خلاف نام نہاد دہشت گردی کی سازش کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خلاف منظم دہشت گردی کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے، بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بھارت نے پاکستانی واٹس ایپ نمبر سے ایک پیغام کا سراغ لگایا اور ساتھ ہی مہاراشٹرا میں ہتھیاروں سے بھری ‘خالی کشتی’ کو قبضے میں لیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے دھوکا دہی کے ساتھ ان کو نام نہاد ممبئی طرز کے حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق مضحکہ خیز دعوؤں سے جوڑنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ بھارتی انٹیلی جنس اور سرحدی فورسز راجوری سے متصل سرحدوں پر ‘سرحد پار سے ممکنہ دراندازی’ کی کوششوں کے خلاف ہائی الرٹ پر تھیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ سب کچھ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے مذموم بھارتی کوششوں اور منصوبوں کا تسلسل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ان الزامات اور بھارتی سازشوں کو واضح اور دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں۔
ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ یہ شرارتی بھارتی پروپیگنڈا مہم اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات بھارت کی اس مایوسی کی وجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے عزم کو توڑنے میں ناکامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نشانہ بنانے اور اس کے سیاسی و معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے فالس فلیگ ایکٹیوٹی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، جبکہ بھارتی پروپیگنڈا اسی جانب اشارہ کر رہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ اس کا کوئی بھی جھوٹا پروپیگنڈا پاکستان کو کشمیری عوام کے خلاف بھارتی مظالم، فوجی محاصرے، طاقت کے اندھا دھند استعمال، ماورائے عدالت قتل، کشمیری رہنماؤں اور نوجوانوں کی قید، میڈیا اور انسانی حقوق کے خلاف کریک ڈاؤن کو بے نقاب کرنے سے نہیں روک سکتا۔
دفتر خارجہ نے بھارت کے تازہ ترین الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دوبارہ کوئی غلطی نہ کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چوکس اور پرعزم ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، جیسا کہ فروری 2019 میں بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کے جواب میں واضح طور پر ظاہر ہوا تھا۔
ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے اس حقیقت کا بھی فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہے کہ بھارت اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بار پھر فالس فلیگ ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے، بھارتی اقدامات کے خطے میں امن و سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت پر زور دینا چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت سے انسانی حقوق اور عالمی قانون کی سنگین ورزیوں کے لیے بھی جواب لینا چاہیے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن، استحکام اور خوشحالی کا حصول جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن حل پر منحصر ہے۔


مشہور خبریں۔
عبرانی میڈیا: اسرائیل یورپ میں منشیات کی سمگلنگ کا مرکز بن گیا ہے
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: ایک عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا کہ اسرائیل
اگست
عراق کے وزیراعظم کی نجف پہنچے
?️ 8 جولائی 2026سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے کربلا سے اطلاع دی
جولائی
نیب ترامیم کیس: آمدن سے زائد اثاثے بنانا جرم ہے، یہ قانون ختم نہیں ہوا، حکومتی وکیل
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم کے
مارچ
روسی تیل کمپنیوں کی پابندیوں سے بچنے کی حکمت عملی
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والی روسی تیل کمپنیاں واشنگٹن اور
مارچ
بحرینی حکومت کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کے خلاف بحرینی عوام سراپا احتجاج
?️ 4 ستمبر 2021سچ خبریں:بحرین کی آل خلیفہ حکومت کے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات میں
ستمبر
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 25 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ
جنوری
سائفر کیس: عمران خان نے بعد از گرفتاری ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
?️ 4 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سائفر کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم و چیئرمین
نومبر
امریکی یہودیوں کو دھمکیاں
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں رہنے والے یہودیوں کو ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور نسلی
اگست