?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تربت میں نوجوان حیات کو والدین کے سامنے گولیاں مار کر قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا اقلیتی فیصلہ جاری کرتے ہوئے اپیل خارج کردی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہےکہ ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ ماورائے عدالت حراستی قتل کو فَساد فِی الارض قرار دے چکی، ایف سی اہلکار کا جرم بزدلانہ، بہیمانہ اور عوامی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا ہے، قانون نافذ کرنے والا اہلکار شہری کا قاتل بنے تو سب سے سخت سزا لازم ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے اقلیتی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ یونیورسٹی کے طالبعلم حیات کو ایف سی اہلکار نے حراست میں قتل کیا، تربت میں ماں باپ کے سامنے نوجوان کو بالوں سے گھسیٹ کر فائرنگ کرکے مارا گیا، ملزم شادی اللہ نے سرکاری بندوق سے مقتول کی پیٹھ میں 8 گولیاں ماریں۔
فیصلے میں کہا گیا ہےکہ والدین کی دہائیاں سننے کے باوجود فائرنگ جاری رکھی گئی، سپریم کورٹ ماورائے عدالت حراستی قتل کو فَساد فِی الارض قرار دے چکی، ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کی توثیق برقرار رکھی جاتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف سی اہلکار کا جرم بزدلانہ، بہیمانہ اور عوامی ضمیر کو جھنجھوڑنے والا ہے، قانون نافذ کرنے والا اہلکار شہری کا قاتل بنے تو سب سے سخت سزا لازم ہے،ایف سی کی ذمہ داری عوام کا تحفظ ہے، شہریوں پر گولیاں چلانا نہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا یہ عذر قابل قبول نہیں کہ دھماکے میں ساتھیوں کے زخمی ہونے پر غصے آیا تھا،ایسے واقعات میں نرمی یا ہمدردی معاشرے میں لاقانونیت کو بڑھاتی ہے، ماورائے عدالت قتل آئین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے اعترافی بیان اور فرانزک شواہد سے جرم ثابت ہوا، ایسے مجرم معاشرے اور اداروں دونوں کے لیے خطرہ ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم شادی اللہ نے 2020 میں حیات نامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد گولیاں ماری تھیں، ایف سی کے قافلے پر آئی ای ڈی حملہ ہوا تو مقتول حیات والدین کو کھانا دینے کھیتوں میں جا رہا تھا، دھماکہ سن کر بھاگتے ہوئے حیات کو ایف سی اہلکار نے حراست میں لیا اور قتل کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دو ایک کے تناسب سے اکثریتی فیصلہ جاری کرتے ہوئے مجرم کی سزائے موت کے مجرم کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا تھا، جسٹس اطہر من اللہ نے اقلیتی فیصلہ جاری کیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی جانب سے "صومالی لینڈ” کو تسلیم کرنے میں موساد کا کردار بے نقاب
?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: صومالی لینڈ کے علیحدگی پسند علاقے کو تسلیم کرنے میں
دسمبر
بحیرہ اسود سے یوکرین کے ٹھکانوں پر روس نے کیلیبر میزائل داغے
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: میڈیا نے پیر کے روز بحیرہ اسود سے یوکرین
ستمبر
عراق اور عمان ایران اور مصر کے تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش میں
?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:مصر میں ایک عراقی سفارتی ذریعے نے اعلان کیا کہ یہ
اپریل
ترکی امارات کے ساتھ تعلقات کیوں بڑھانا چاہتا ہے؟
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ابوظہبی میں متحدہ عرب
جولائی
فلسطینی قیدیوں کا فرار مزاحمت کی فتح ہے / قابضین کا خاتمہ قریب ہے:عطوان
?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبد الباری عطوان نے اپنے
ستمبر
کیا یمن صیہونیوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھے گا ؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:محمد البخیتی نے جمعے کی شام لبنان کی حزب اللہ کے
نومبر
آئی فون اور سام سنگ کی خصوصیات جیسا ’ون پلس‘ کا فون متعارف
?️ 6 جون 2025سچ خبریں: چینی کمپنی ون پلس نے آئی فون، سام سنگ اور
جون
آزاد کشمیر کی جے یو آئین نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا
?️ 28 جون 2021مظفرآباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون
جون