بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا۔ پاک فوج

جنرل احمد شریف

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں۔

امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں مگر پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے، ہمارا دفاعی بجٹ بھارت کے مقابلے میں بہت کم ہے، ہمارے پاس لامحدود وسائل نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی، بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا۔ انٹرویو کے دوران ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق کی اور کہا کہ حالیہ عرصے میں چینی سسٹمز نے خود کو بے حد مؤثر ثابت کیا ہے۔۔

ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے۔

اگست میں پاکستان نے Z-10ME حملہ آور ہیلی کاپٹر کو بھی اپنے ہتھیاروں میں شامل کرنے کا اعلان کیا، پاکستان چینی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ امریکی ساختہ F-16 طیاروں کا استعمال بھی کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مری روڈ سے اسلام آباد میں داخل ہوگا

?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ

ایران کی صیہونیوں کو ایک اہم نصیحت

?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے اعلان کیا کہ ایران کی

حزب اللہ کے سینئر عہدیدار نے امریکہ اور اسرائیل کو لبنان کے خلاف کسی بھی حماقت کے خلاف خبردار کیا ہے

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سینئر رکن محمود قماتی

بحرین کی حکومت نے شیعوں کے عراق اور ایران کے سفر پر پابندی لگا دی

?️ 4 جون 2026سچ خبریں: بحرینی شیعوں پر اپنے جبر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے

یوکرین میں نو نازیوں کے جرائم میں امریکہ اور انگلینڈ شریک

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:    اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی

لبنان پر حملے جاری رہیں گے، ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: صیہونی وزیر جنگ

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے لبنان پر صیہونی حملوں کو

امریکہ میں 37 ملین موبائل فون کی ذاتی معلومات چوری

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز نے T-Mobile کے

طالبان کا امریکی فوجی انخلا کے بارے میں بیان

?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اگر متفقہ ڈیڈ لائن کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے