🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔ ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیشکش پر غور کر رہے ہیں۔
روس کا تیل بھی اب مہنگا ہو گیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بجلی اور گیس مہنگی ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، حقیقت میں ایسا نہیں ہے ،ڈالر کے بڑھنے، سمگلنگ، بجلی وگیس کی چوری، اور ٹیکس نہ دینے سے مہنگائی ہوتی ہے۔
ڈالر سستا ہو تو تمام اشیا کی قیمتیں کم ہو جاتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے ڈالر نیچے آرہا ہے ،ڈالر اسی طرح نیچے آتا رہا تواس کا اثر سب چیزوں پر پڑے گا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اورصرف 10 دنوں میں6ارب روپے ریکور کئے گئے ہیں۔
روسی تیل سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آزمائشی بنیادوں پر صرف ایک کارگو آیا تھا لیکن مسئلہ اسے ریفائن کرنے کا ہے، صرف پاکستان آئل ریفائنری ماہانہ 46 ہزار ٹن آئل ریفائن کر رہی ہے جبکہ طلب اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ طلب کو پورا کرنے کے لیے پرائیویٹ ریفائنریز کو شامل کیا جائے۔حکومت روسی تیل کی مزید درآمد، ریفائنری کے مسائل اور لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس دہندگان پاکستان کے جی ڈی پی کو صرف 9 فیصد فراہم کر رہے ہیں جو کہ دنیا میں سب سے کم ہے، بہتر ٹیکس وصولی کی صورت میں ہی عوام کو ریلیف ملے گا۔
نگران وفاقی وزیر برائے توانائی، محمد علی نے مزید کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام شروع کر دیا گیا ہے، حکومت سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کی کوشش کرے گی،گزشتہ سال کے مقابلے میں20 فیصد قدرتی گیس کم ہوئی ہے، گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی عوام کو صبح اور شام کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی ،حکومت مہنگی خریداری کے بعد سستے نرخوں پر گیس فراہم نہیں کر سکتی،عوام قدرتی وسائل کو دانشمندی سے استعمال کریں۔
مشہور خبریں۔
جام کمال کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش کی جائے گی
🗓️ 20 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 14 ارکان کے دستخط سے
اکتوبر
یمن پر سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں 50 افراد ہلاک اور زخمی
🗓️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ سعودی اتحاد
دسمبر
اسلام آباد ہائی کورٹ کا توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی پر حکم امتناع
🗓️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف
مئی
تل ابیب کے لیے براہ راست پرواز شروع کرنے پر مصری صارفین میں غم وغصہ کی لہر
🗓️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:مصر ایئرلائن نے پہلی بار تل ابیب بین گوریون ہوائی اڈے
ستمبر
یوم ارض کی 47ویں سالگرہ
🗓️ 1 اپریل 2023یوم ارض کی 47ویں سالگرہ کے اعدادوشمار اور معلومات سے پتہ چلتا
اپریل
کیا امریکہ اسرائیل کو بچا سکے گا؟
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے آج اپنی ایک رپورٹ
اکتوبر
وزیرخارجہ بلاول بھٹو 14 سے 21 دسمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے
🗓️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری 14 سے 21 دسمبر امریکا
دسمبر
واشنگٹن حکام کو اپنے ملک میں بھی انسانی حقوق کے مسئلے پر توجہ دینی چاہیے: روس
🗓️ 13 اگست 2021سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ کی اپنےملک
اگست