حضرت علیؓ کا یومِ شہادت: ملک بھر سے جلوس برآمد، سخت سکیورٹی انتظامات

یوم علی

?️

کراچی (سچ خبریں) حضرت علیؓ کا یومِ شہادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس موقع پر آج مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد، جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، کراچی سے یوم شہادت علیؓ کا مرکزی جلوس مجلس عزا کے بعد نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ حیدر آباد سے یوم علیؓ کا مرکزی جلوس انجمن امامیہ سندھ کے زیر اہتمام کربلا دادن شاہ سے بعد از نماز بعد از نماز ظہرین برآمد ہوگا۔

جلوس مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا افطار کے وقت قدم گاہ مولا علی پر اختتام پذیر ہوگا، اس موقع پر جلوس روٹ سمیت شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی میں یوم علی کے جلوس کے روٹ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کےغیرمعمولی انتظامات یقینی بنا نے کی ہدایت کردی۔

راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، پشاور میں یوم علی کا جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر ختم ہو گیا، جلوس کوچی بازار سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر اختتام پزیر ہوا۔ یومِ علیؓ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوگیا ہے جو اپنے قدیمی اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے قریب کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے موقع پر 8 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ جلوس کی حفاظت کے لیے چار درجاتی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق جلوس میں شریک ہونے والے عزاداروں کو چار مختلف مقامات پر چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے، اس کے علاوہ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی جلوس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کے راستوں سے منسلک تمام گلیوں اور سڑکوں کو خاردار تاروں، ٹینٹ اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

کُرم میں امدادی قافلے پر پھر فائرنگ، ڈرائیور زخمی، حملہ آوروں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ

?️ 17 فروری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں اشیائے خور و

ملک کے کئی بڑے شہروں میں لاک ڈاون کی تجویز

?️ 17 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں ) حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت روالپنڈی‘ چنیوٹ

بی بی کی ڈیکوری حیثیت سے ٹرمپ کے دباؤ تک؛ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا امریکہ کا غیرمتوقع دورہ عبرانی

کیا ہندوستان امریکہ کی طرف جار ہا ہے اور مشرق وسطیٰ سے الگ ہو رہا ہے؟

?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں:ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ مائع گیس (LPG) کے لیے طویل

شہباز گل کے دوبارہ ریمانڈ پر عمران خان کا ردعمل

?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے

غزہ جنگ ختم ہونےکا ابھی کوئی امکان نہیں

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے اپنے پیر کے شمارے میں

صیہونی فوج کی حمایت سے یہودی آبادکاروں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی آباکاروں کے غاصب فوج

پی ٹی آئی منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی طرف سے خوشخبری

?️ 11 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے