?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ڈنمارک میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منانے کے لیے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کا ایک عظیم الشان اجتماع انعقاد پذیر ہوا جس میں بھارت کیخلاف جنگ میں فتح کا جشن منایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن ڈنمارک کے صدر بابر خان اور پاکستان سول سوسائٹی ڈنمارک کے قائم مقام صدر امیر مختار نقوی اور چوہدری افضال آف ڈھل نے پروگرام کو آرگنائز کیا۔ پروگرام اظہار تشکر برائے افواج پاکستان میں ڈنمارک میں آباد پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے اپنے انداز سے فتح کا جشن منایا جس میں خواتین، بچے، سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی اور رفاعی حلقوں کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق پروگرام میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین صدارتی ایوارڈ تمغہ خدمت ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی جبکہ میاں منیر مہمان خاص تھے، پاکستان کی اس عظیم فتح کو ڈنمارک میں کیک کاٹ کر منایا گیا۔
اس موقع پر پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج رہی تھی، ملی نغموں کی دھن پر ہر کوئی رقص کر کے اس فتح کو اپنے انداز سے منا رہا تھا، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر زندہ باد، پاک فضائیہ زندہ باد کے نعرے ڈنمارک کی شاہراہوں پر گونج رہے تھے جسے ڈینش عوام اور دیگر کمیونٹیز وکٹری کا نشان بناکر پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کررہے تھے۔
پروگرام میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ق، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی نے پہلی دفعہ ملکر پاکستان کی فتح کے جشن کو منایا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر بھارتی جارحیت کا جواب دیا، اسے تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
نیویارک میں ٹرمپ اور صیہونی حکومت کے خلاف بڑا دھچکا
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زہران ممتانی کی نیویارک
نومبر
پنڈورا پیپرز کےمعاملے پر وزیر اعظم نے اجلاس طلب کرلیا
?️ 4 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے
اکتوبر
شمالی غزہ کے کتنے شہری اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں؟
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 80 فیصد بے گھر
جنوری
فلسطینیوں کے لیے روشن مسقبل کی نوید
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ایران کے سپرم لیڈر امام خامنہ ای نے 31 جون کو
جون
صہیونیوں نے رام اللہ میں الجزیرہ کا دفتر کیا بند
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے فوجی حکم سے الجزیرہ نیٹ ورک کو
ستمبر
سندھ میں گیس بحران، پیپلز پارٹی کا وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ’ناقص کارکردگی
اپریل
آئی ایس پی آر صاحب! عزت صرف ایک ادارے کی نہیں، ہر شہری کی ہونی چاہیے، عمران خان
?️ 9 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
مئی
کئی سالہ قانونی جنگ کے بعدبرٹنی اسپیئرز والد کی سرپرستی سے آزاد
?️ 30 ستمبر 2021لاس اینجلس (سچ خبریں) امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز 13 سالہ قانونی جنگ
ستمبر