گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر گفتگو

سلیم حیدر

?️

لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزمان کائرہ، جہاں آرا وٹو اور منشاءاللہ بٹ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے، پیپلز پارٹی ملکی ترقی کے لئے موجودہ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کا اتحاد ملک کے وسیع ترمفاد کے لیے ہے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کے لیڈر ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس سوائے پیپلز پارٹی کے نوجوان قیادت نہیں، نوجوان نسل بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک اس وقت کسی بھی قسم کی احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ اس وقت ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے مل کر کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایران اور امریکہ کی جنگ بندی میں پاکستان ثالثی کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکیوں میں بائیڈن کی غیر مقبولیت نے ٹرمپ کو پیچھے چھوڑا

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:   امریکہ میں مارننگ کنسلٹنگ پول سے پتہ چلتا ہے کہ

صنعاء کا سب سے بڑا اسلحہ خانہ کہاں ؟

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں یمنی فوجی

امریکہ اور اسرائیل کے لیے آنے والے معرکے میں خطرات:یمن

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں:یمنی ماہر برگیڈیر مجیب شمسان نے کہا کہ یمن امریکہ اور

These Foods to Absolutely Avoid If You Want Clear, Glowing Skin

?️ 8 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego

عالمی برادری حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی رہائی کیلئے آواز بلند کرے ، حریت کانفرنس

?️ 10 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

قطر میں حماس پر اسرائیل کے ناکام دہشت گردانہ حملے کے بعد عبرانی حلقوں میں غصہ اور الجھن

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی حلقوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے

اگلی عرب سربراہی کانفرنس تنازعات کے خاتمے کا آغاز

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:آئندہ عرب سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے الجزائر کی

وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی: صدر مملکت

?️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے