عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا۔

نیب کے تماشے کو بھی اب ختم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کبھی اپنی کارگردگی کی بات کی ہے؟ عمران خان ایک ارب ڈالرز کا پٹرول ہر مہینے مفت بانٹتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ جب اخراجات بڑھتے ہیں تو اس کے مطابق قیمتیں بھی اضافہ کرنا پڑتا ہے۔عمران خان نے بجلی اور گیس کے نظام کو تباہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے وہ سپورٹ چاہتا ہوں جو آئین کے مطابق ہو، آرمی چیف کی تعیناتی روٹین کا مسئلہ ہونا چاہئیے،آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار ہے۔

وزیراعظم آرمی چیف کی تعیناتی پر کسی سے بھی مشاورت کر سکتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات دیں گے تو ملک نہیں چل سکے گا۔جن ممالک کی معیشت مضبوط تھی وہ بھی مشکل میں ہیں،مشکلات کچھ عرصہ رہیں گی، ہمیں سوچنا ہوگا ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے۔آج ہمیں اقتدار سے ہٹ کر ملک کے مسائل کو دیکھنا ہوگا، ملک کو ان مسائل سے نکالنے کے لیے بھی سب کو حصہ ڈالنا ہو گا۔جتنے چیلنجز آج پاکستان کو ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، الیکشن بھی ان چیزوں کا حل نہیں ہے۔

الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔سیاستدان کی جگہ پارلیمان میں ہے۔جو سیاستدان سڑکوں پر ہو گا وہ ملک کے مسائل میں اضافہ کرے گا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیب کے تماشے کو بھی اب ختم کرنا پڑے گا۔ہم نیب کو ختم نہیں کر سکتے۔ساری جماعتیں متفق ہو کر نیب کو ختم کریں۔پاکستان کے مسائل کی اہم وجہ نیب ہے جس نے ملک کو تباہ کر دیا۔ہم نے نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے کبھی استعمال نہیں کیا، کو خرابی ہے اس کو جڑ سے پھینکا جائے۔

مشہور خبریں۔

طالبان نے کابل کے بش بازار کا نام بدل کر مجاہدین رکھا

?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ طالبان نے افغانستان کے

پاکستانی فوجی سربرہ کا ایران کے بارے میں بیان

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ

یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے، وزیراعظم

?️ 3 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم

بھارت، افغانستان کے امن میں مسلسل رکاوٹ ڈال رہا ہے: وزیر خارجہ

?️ 19 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ

پانی کےتنازعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز

?️ 1 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پانی کے تنازعے پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز

اوباما کی خاموشی ٹوٹ گئی۔ "ٹرمپ کے دعوے مضحکہ خیز اور خلفشار ہیں”

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: سابق امریکی صدر کے دفتر نے ملک کے موجودہ صدر

تیونس کے2022 کے آئین کی کوئی قانونی حیثیت نہیں:النہضہ تیونس

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:تیونس کی النہضہ تحریک نے اعلان کیا کہ اس ملک کے

ٹرمپ بدھ کو بیجنگ پہنچیں گے: وائٹ ہاؤس

?️ 11 مئی 2026 سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ایک مختصر بیان میں چین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے