پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں،کہا جارہا ہے کہ پاکستان دسمبر میں سکوک بانڈ کی ادائیگی نہیں کرے گا، پاکستان وقت پر ادائیگی کرے گا،افواہ میں سیاسی بیک گراوٴنڈ ہے، غیرذمہ درانہ رویہ ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے نیوز کانفرنس میں اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں، سب افواہیں ہیں، پاکستان میں پیٹرولیم اور ڈیزل کے ذخائر کی وافر مقدار میں موجود ہے، پاکستان وقت پر سکوک بانڈ کی ادائیگی کرے گا، اس حوالے سے کسی کو بھی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔

پاکستان نے ادائیگی میں کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا، اللہ نہ کرے پاکستان کبھی ڈیفالٹ کرے۔

پاکستان دسمبر کے پہلے ہفتے میں یوروبانڈ کی وقت پر ادائیگی کرے گا، آنے والی ادائیگیوں کیلئے بھی انتظام کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں۔افواہ میں سیاسی بیک گراوٴنڈ نظر آرہا ہے، غیرذمہ درانہ رویہ ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی معیشت کے حوالے سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، افواہیں پھیلانے کے پیچھے سیاسی  مقاصد ہو سکتے ہیں۔پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق افواہوں پر کان نہ دھریں، معیشت کے حوالے سے منفی باتوں سے معاہدوں پر اثر پڑتا ہے۔ افواہیں پھیلانا بند کریں، پاکستان سب کا ہے۔ سب سے پہلے ہم پاکستانی ہیں پھر کسی پارٹی کیساتھ تعلق ہے۔ غیر ذمے دارانہ بیانات سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک ارب ڈالر کا سکوک بانڈز جاری کیا ہوا ہے۔ معیشت کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے پرہیز کریں۔ کہا جا رہا ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بے قابو ہو گیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، کرنٹ اکاونٹ خسارے پر ہماری نظر ہے۔ 

مشہور خبریں۔

فوج نے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں اہم کردار ادا کیا: اسد عمر

?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او

پنجاب کا وفاق کی جانب سے 146 ارب کے واجبات ادا نہ کرنے پر اظہار تشویش

?️ 27 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب نے وفاقی حکومت پر صوبے کے 146 ارب

افغان عوام عالمی برادری کی بے حسی کا شکار

?️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    ہیومن رائٹس واچ نے افغانستان کی معیشت کی تنزلی

امریکہ میں موساد کے خفیہ ایجنٹوں کا انکشاف

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:سی آئی اے کے سابق افسر جان کریاکو نے انکشاف

فرانسیسی حکومت نے مظاہرین کے خلاف پولیس کے تشدد کو جائز قرار دیا

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مارچ کے وسط سے فرانس میں

فلسطینی عوام کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم فلسطین اور غزہ

’سخت آفات‘ کے علاوہ سپلیمنٹری گرانٹس کے اجرا پر پابندی

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران حکومت نے مالیاتی پالیسی کو مزید سخت کرتے

وزیراعظم کی زیر صدارت ملک کے امن وامان کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعے میں ملوث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے